Advertisement

ٹوکیو اولمپکس،13سالہ بچی نے اسکیٹ بورڈنگ میں سونے کا تمغہ جیت لیا

ٹوکیو اولمپکس،13سالہ بچی نے اسکیٹ بورڈنگ میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق اولمپک 2020میں سخت مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور ساتھ ہی ایونٹ نے دنیا کو ناقابل یقین اور خوشگوار لمحات بھی دئیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جاپان کی 13سالہ نشیہ مومجی وومن اسکیٹ بورڈنگ ایونٹ میں اپنے ملک کے لیے گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہیں جس کے بعد وہ اولمپک کی تاریخ میں سب سے کم عمری میں سونے کا تمغہ جیتنے والی کھلاڑیوں میں اپنا نام درج کرانے میں کامیاب ہو گئی ہیں ، سب سے کم عمر میں اولپمک گولڈ میڈل کا ریکارڈ رکھنے والی کھلاڑی کا نشیہ مومجی سے چند ہی ماہ کا فرق ہے۔

دوسری جانب اولمپک میں پہلی بار اسکیٹ بورڈنگ کے مقابلے میں بھی جاپان فاتح قرار پایا ہے، 22 سالہ یوٹو ہریگوم نے برازیل اور امریکا کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر اپنے ملک کے لیے اسکیٹنگ کے مقابلے میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا۔

واضح رہے کہ امریکا سے تعلق رکھنے والی مرجوری گیسٹررنگ نے1936میں برلن میں ہونے والے مقابلوں میں اسپرنگ بورڈ ڈائیونگ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا اور اس وقت ان کی عمر 13سال 267دن تھی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یوراج سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ کی پیشگوئی کردی
بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا 
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی
معروف کرکٹر پر چیتے کا حملہ؛ شدید زخمی
Next Article
Exit mobile version