Advertisement
Advertisement
Advertisement

اوورسیز کمیونٹی کی پاکستان کے لیے خدمات کو کبھی نہیں بھولا جاسکتا ، زلفی بخاری

Now Reading:

اوورسیز کمیونٹی کی پاکستان کے لیے خدمات کو کبھی نہیں بھولا جاسکتا ، زلفی بخاری
زلفی بخاری

پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی کی پاکستان کے لیے خدمات کو کبھی نہیں بھولا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق یو کے پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین سلیمان رضا کی جانب سے سابق اوورسیز ایڈوائزر سید ذوالفقار بخاری کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ،عشائیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ اوورسیز کمیٹی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

زلفی بخاری نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب اوورسیزکمیونٹی کے تمام مسائل وزیراعظم پاکستان حل کریں گے ، عمران خان کی اولین ترجیحات میں اوورسیز کمیونٹی کو ووٹ کا حق دینا ہے، اوورسیزکمیونٹی ہمارے دلوں میں بستی ہے اور اوورسیز کمیونٹی کے بغیر ہم لوگ سمجھتے ہیں کہ پاکستان ادھورا ہے۔

زلفی بخاری نے یو کے پاکستان بزنس کونسل کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جس طریقے سے یو کے پاکستان بزنس کونسل پاکستان کے بزنس ، ٹریڈ اور سرمایہ کاری کو آگے لے جانے میں مدد کر رہی ہے مبارکباد کی مستحق ہے۔

یو کے پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین سید سلیمان رضا نے کہا کہ جس طرح زلفی بخاری نے پاکستان اوورسیز پاکستانیوں کی خدمت کی ہے اور ان کے مسائل حل کرنے میں جو کردار ادا کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ، وہ دن دور نہیں جب اوورسیزکمیونٹی کے تمام مسائل حل ہوں گے ، یوکے پاکستان بزنس کونسل پاکستان کے ساتھ  ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر