Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ میں یونیورسٹیوں کا کردار اہمیت کا حامل ہے ، جام کمال خان

Now Reading:

ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ میں یونیورسٹیوں کا کردار اہمیت کا حامل ہے ، جام کمال خان
جام کمال

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ میں یونیورسٹیوں کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یوایم ٹی) لاہور کے صدر ابراہیم حسن مراد نے ملاقات کی جس میں صوبے میں ٹیکنالوجی کے فروغ، اعلی تعلیم، آرٹیفشل انٹیلیجنس، طلباء کو اسکالرشپ کی فراہمی سمیت مختلف نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ کو صدر یو ایم ٹی نے یونیورسٹی کی تعلیمی و دیگر سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یوایم ٹی) لاہور کے صدر ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ بلوچستان میں یو ایم ٹی سینٹر آف ایکسیلنس قائم کرنا چاہتے ہیں ، ملک میں انوویشن حب اور نالج اکانومی کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں ، یو ایم ٹی میں پاکستان بھر کے مختلف شہروں خصوصاً بلو چستان کے ہر ضلع سے تعلق رکھنے والے طلباء معیاری تعلیم بہترین اسکالر شپس پر حاصل کر رہے ہیں۔

ابراہیم حسن نے کہا کہ بلوچستان کے سینکڑوں طلبہ تعلیم مکمل کر کے فارغ التحصیل بھی ہو چکے ہیں ، ہائیر ایجوکیشن کے فروغ کے لیے جامعات کو سالانہ ڈھائی ارب روپے کی گرانٹ دے رہے ہیں۔

Advertisement

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان کے ہر شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں ، صوبے کے ہر بڑے شہر میں یونیورسٹی کیمپس قائم کررہے ہیں ، کچلاک میں ایجوکیشنل انکلیو قائم کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے ، بلوچستان میں تعلیمی صورتحال بہتر کرنے کے لیے یو ایم ٹی جیسے ادارے کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہیں اور اس سلسلے میں بلوچستان حکومت اپنا بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر