Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کا بھوک ہڑتال کا اعلان

Now Reading:

کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کا بھوک ہڑتال کا اعلان
لاک ڈاؤن

حکومت سندھ کے ظالمانہ اور متعصبانہ لاک ڈاؤن پر کراچی تاجر ایکشن کمیٹی نے جمعرات کو بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کنونیر آل کراچی تاجر ایکشن کمیٹی شرجیل گوپلانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا کہ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 44فیصد سے زائد ویکسینیشن ہوچکی ہے، اس کے باوجود مارکیٹوں پر پابندی کا فیصلہ سندھ حکومت کی دوغلی پالیسی ہے۔

شرجیل گوپلانی نے کہا کہ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق کراچی کے ضلع جنوبی میں 84 فیصد سے زائد ویکسینیشن ہوچکی ہے۔

ڈپٹی کنونیر آل کراچی تاجر ایکشن کمیٹی شرجیل گوپلانی نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے  متعصبانہ حکم نامہ کے خلاف کراچی تاجر ایکشن کمیٹی بروز جمعرات 2ستمبر کو ایم اے جناح روڈ پر بھوک ہڑتال کرے گی۔

اس موقع پر کنونیر آل کراچی تاجر ایکشن کمیٹی رضوان عرفان نے کہا کہ حکومت سندھ اندرون سندھ کی طرح کراچی کے تاجروں کے لیے بھی ہفتے میں ایک دن کی چھٹی کا اعلان کرے۔

Advertisement

رضوان عرفان نے  مزید کہا  کہ حکومت سندھ رات دس بجے تک کاروبار کی اجازت دے اور حکومت سندھ فوری طور پر ہوٹلوں میں ان ڈور ڈائننگ کی  بھی اجازت دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
16 مئی سے پیٹرول کتنے کا ملے گا؟ عوام کیلئے بڑی خوشخبری
بجٹ میں گاڑیوں پر کتنا ٹیکس لگے گا؟ بڑی خبر آگئی
آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
آٹے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری
مرغی کے گوشت کی قیمت میں حیران کُن کمی
گھر میں لگے سولر پینلز کی کارکردگی بڑھانے کا آسان طریقہ سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر