Advertisement
Advertisement
Advertisement

محرم الحرام میں سیکورٹی کیلئے بھر پور اقدامات کررہے ہیں ، لیاقت شاہوانی

Now Reading:

محرم الحرام میں سیکورٹی کیلئے بھر پور اقدامات کررہے ہیں ، لیاقت شاہوانی

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ محرم الحرام میں سیکورٹی کیلئے بھر پور اقدامات کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز یوم آزادی بھرپور طریقے سے منایا گیا اور امن وامان بھی بحال رہا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں محرم الحرام کے حوالے سے 6 ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے ، 10 محرم الحرام کوعلاقوں میں پاک فوج اور ایف سی کے دستے اسٹینڈ بائی رہیں گے ، محرم الحرام کے دوران لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی ، مجالس اور جلوس پر ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کی بھر پور کوشش کرینگے۔

ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ گزشتہ روز ایک بار پھر کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے ، اگست کے بعد آج کیسز میں اضافہ ہوا ہے ، محرم الحرام کے دوران اگر لوگوں نے ایس او پیز پر عمل درآمد کیا تو کیسز میں کمی ہوسکتی ہے ، صوبے میں 7 لاکھ سے زائد افراد نےویکسینشن کروائی ہے۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ 2018-2017 کی رپورٹ کے مطابق خواتین اور بچے غزائی قلت کا شکار ہیں ، بلوچستان حکومت نے خوارک میں وٹامنز شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، آٹا ، میدہ اور گھی وغیرہ میں مشینز کے ذریعے وٹامنز شامل کیے جائیں گے ، نمک میں آئیوڈین بھی شامل کیا جائے گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ درجہ چہارم کے ملازمین کو دور دراز تعیناتی میں مشکلات ہوتی ہیں ، درجہ چہار کی پوسٹس کیلئے مقامی لوگوں کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ملازمت کی حد 43 سال مقرر کی گئی تھی جس میں ایک سال توسیع کی گئی ، بلوچستان کے 31 اضلاع میں ماسٹر پلان تیار کیا جارہا ہے۔

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ہلڑبازی روکنے کے احکامات پر مکمل عمل دارآمد نہیں ہوسکا ، ماضی کی نسبت اس بار ہلڑ بازی کرنے والوں کو کافی حد تک روکا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر