Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جن لوگوں نے لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کی کیا ان کی بہن ماں یا بیٹی نہیں ہوگی؟ طاہر محمود اشرفی

Now Reading:

جن لوگوں نے لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کی کیا ان کی بہن ماں یا بیٹی نہیں ہوگی؟ طاہر محمود اشرفی

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر محمد اشرفی نے کہا ہے کہ لاہور میں جن لوگوں نے لڑکی کے ساتھ  بدتمیزی و بربریت کی کیا ان کی بہن ماں یا بیٹی نہیں ہوگی؟

تفصیلات کے مطابق علامہ طاہر محمد اشرفی نے شاہراہ قائد اعظم پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ۹ محرم الحرام کے موقع پر اب تک پنجاب بھر میں بین المسالک ہم آہنگی کی بہترین صورتحال ہے، ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی کسی بھی صورت پاکستان کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے، تمام علما کرام نے اپنا فرقہ چھوڑو نہ دوسرے کا چھیڑو نہ پر عمل درآمد کیا ہے۔

طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ بھارت اور دشمنوں نے محرم الحرام میں منصوبے بنائے جو ناکام ہوئے، بھارت کا افغانستان میں دہشت گردی پاکستان میں پھیلانے کا اختتام ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ اہلسنت واہلِ تشیع نے ایک دوسرے کے پاس جاکر اہم ماحول پیدا کیا ہے۔

Advertisement

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی نے کہا کہ مینار پاکستان پر لڑکی کے ساتھ جو بربریت ہوئی ہے کیا اس مجمعہ میں کوئی انسان نہیں تھا؟ پنجاب میں مقدمہ درج ہوا ہے ہم نادرا کے ساتھ مل کر لوگوں کو گرفتار کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم احترام و ادب کے ساتھ چیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نظامِ عدم پر بہت بوجھ ہے ہم چاہتے ہیں ایسے واقعات کےلئے سپیڈی ٹرائل ہو، جس جگہ واقعہ ہو وہاں سزائیں ہونی چاہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں کہتی ہیں کہ سرعام سزا نہ ہو تو کیا زنا ہونے دیں، اگر چار سے پانچ لوگوں کو عبرت کا نشان بنا دیں تو بربریت کے واقعات ختم ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجرمان گرفتار ہورہے ہیں بچے اور بچیوں کی زیادتی کے واقعات نے مسلمانوں کے چہرے کو مسخ کیا ہے، عدلیہ میں ایسے زیادتی واقعات پر قانون سازی ہونی چاہیئے تاکہ ایسے سلسلے رک جائیں۔

طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ دشمن کا کھیل نا کام ہورہا تو سوشل میڈیا سے افواہیں پھیلا رہا ہے، گذشتہ سالوں کی پرانی ویڈیو پھیلائی جارہی جب پکڑتے تو بھارت سے رابطہ نکلتا ہے، خدارا افواہ سازی پر نہ جائیں ذاکرین و خطبہ اپنی تقاریر و خطبات میں ایک دوسرے کے مقدسات کا خیال کریں ورنہ قانون حرکت میں آئے گا، جو لوگ قانون پر عمل نہیں کریں گے تو قانون انہیں نہیں چھوڑے گا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی کا کہنا تھا کہ مدارس اس معاشرے کا حصہ ہے کیا اس واقعہ میں مدرسے کے بچے ملوث رہے؟

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی عورت پاکستان میں اکیلی جائے تو کسی کو کیا حق ہے کہ اسے پکڑے،یہ جہالت کی بات ہے کہ بچی اکیلی گئی تھی، پاکستان پر امن معاشرہ ہے دہشت اور وحشت سے نہیں ڈریں گے اگر کوئی کہتا عورت اکیلے باہر جاتی ہے تو اسے مینٹل ہسپتال بھیجیں گے۔

طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اگر کہیں نااہلی ہوگی تو اس کا نوٹس ہوگا، قانون سازی میں وقت لگتا ہے زیادتی کے واقعات پر چیف جسٹس کو خط لکھا ہے، جہاں زیادتی کے واقعات ہوتے ہیں وہیں سزائیں دی جائیں پھر دیکھیں کیسے ختم ہو جائیں گے ایسے واقعات۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے بھارت جو دہشت گردی پاکستان میں کروا رہا تھا اب طالبان کے آنے سے دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئے گی، طالبان نے کہا کہ اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے یہ بیان قابلِ تحسین ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر محمد اشرفی نے مزید کہا کہ حکومت نے طالبان اور امریکہ میں پل کا کردار ادا کیا ہے پوری دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک چین وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس
مظفرگڑھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق
بھارت میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے شیرخوار بچہ ہلاک
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
نان فائلرز کے لیے مزید سخت اقدامات اور گاڑیوں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر