Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگر فحش فلموں کے کیس میں راج کندرا کوقید ہوگئی تو شلپا شیٹی کیا کریں گی؟ قریبی دوست کا تہلکہ خیز انکشاف

Now Reading:

اگر فحش فلموں کے کیس میں راج کندرا کوقید ہوگئی تو شلپا شیٹی کیا کریں گی؟ قریبی دوست کا تہلکہ خیز انکشاف

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے قریبی دوست نے راز فاش کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداراے کے مطابق مطابق اداکارہ شلپا شیٹھی کے شلپاشیٹھی کی انتہائی قریبی دوست کا کہنا ہے کہ اداکارہ بچوں کو لیکر اپنے شوہر سے دور جانے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں،شلپا خود نہیں جانتی تھیں کہ ان شوہر کے پاس پیسہ ناجائز ذرائع سے آرہا ہے

شلپا شیٹھی کی دوست کا کہنا ہے کہ اداکارہ راج کندرا کے غیر قانونی پیسوں سے کچھ بھی نہیں لینا چاہتی اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کے بچے بھی اپنے باپ کی ناجائز دولت سے دور رہیں ۔

خیال رہے کہ شوہر راج کندرا جب سے پورنو گرافی کیس میں گرفتار ہوئے ہیں تب سے شلپا شیٹھی کی مشکلات کم ہونے کے بجائے مزید بڑھتی جارہی ہیں۔

تاہم شلپا ان تمام مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے شوہر راج کندرا سے علیحدگی کا سوچ رہی ہیں۔

Advertisement

شلپا شیٹی راج کندرا سے علیحدگی کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں تاکہ ان کے دونوں بچے اپنے باپ کی ناجائز طریقے سے حاصل کی گئی رقم سے دور رہیں۔

 اس دوست نے میڈیا کو بتایا ہے کہاگر راج کندرا طویل عرصے کے لیے قید میں چلا جاتا ہے تو اس سے شلپا شیٹی کو کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہو گا۔

انہیں انوراگ باسو اور پریادرشن کی طرف سے اپنی فلموں میں کام کی پیشکش کی جا چکی ہے اور دیگر فلم سازوں کی طرف سے بھی ان کے ساتھ رابطہ کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ راج کندرا کو 19 جولائی کی رات غیر اخلاقی فلمیں بنانے کے اسکینڈل میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

راج کندرا پر الزام ہے کہ انہوں نے نہ صرف فحش فلمیں بنائیں بلکہ انہیں مختلف موبائل ایپس پر نشر بھی کیا۔

 راج کندرا کی گرفتاری کے بعد بہت سی ماڈلز اور اداکاراؤں نے سامنے آکر راج کندرا کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بیان کیا ہے۔

Advertisement

ان ہی میں ایک اداکارہ و ماڈل ساگریکا شونا ثمن بھی شامل ہیں۔

بھارتی اداکارہ نے الزام لگایا ہے کہ راج نے ان سے عریاں آڈیشن دینے کا مطالبہ کیا تھا ساتھ ہی اب ساگریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں واٹس ایپ اور میسنجر پر انتہائی نازیبا اور دھمکی آمیز فون کالز موصول ہورہی ہیں۔

اس حوالے سے ماڈل ساگریکا نے بتایا کہ وہ مختلف آن لائن  پلیٹ فارمز پر دھمکی آمیز فون کالز موصول ہونے کی وجہ سے پریشان ہوگئی۔

ماڈل نے بتایا کہ لوگ انہیں مختلف نمبرز سے فون کررہے ہیں اور پوچھ رہے ہیں کہ راج کندرا نے کیا غلط کیا ہے۔

فون پر دھمکیاں دینے والے لوگ یہاں تک کہہ رہے ہیں کہ تم لوگ فحش فلمیں دیکھتے ہو اسلیے ہم ایسی فلمیں بناتے ہیں۔

ماڈل ساگریکا نے  مزید بتایا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اس کے علاوہ انہوں نے فون پر دھمکیاں دینے والے لوگوں کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروانے کا عندیہ بھی دیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ ماڈل ساگریکا شونا ثمن ابتدا ہی سے راج کندرا کیس میں کافی فعال رہی ہیں اور انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ راج کندرا کے سابق پی اے (پرسنل اسسٹنٹ) اومیش کمات نے ان سے ایک ویب شو میں کام کرنے کے لیے رابطہ کیا تھا۔

راج کندرا کے سابق پی اے (پرسنل اسسٹنٹ) اومیش کمات نے کہا تھا کہ مجھے ویب شو کے لیے آن لائن آڈیشن دینا پڑے گا۔

تاہم میں آڈیشن دینے کے لیے راضی ہوگئی تھی کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام آڈیشنز آن لائن ہی ہورہے تھے۔ بہرحال جب آڈیشن شروع ہوا تو اس نے مجھ سے لباس اتارنے کے لیے کہا جس پر میں نے آڈیشن کو مزید آگے بڑھانے سے منع کردیا۔

واضح رہے کہ ممبئی پولیس کے کرائم برانچ میں راج کندرا کے خلاف فحش فلمیں بنانے اور پھر انہیں موبائل ایپس پر اپ لوڈ کرنے کا کیس رواں سال فروری میں درج کیا گیا تھا۔

 ممبئی پولیس کے کمشنر نے ایک بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرائم برانچ میں فروری میں فحش فلمیں بنانے اور انہیں اپیس پر اپ لوڈ کرنے کا کیس درج ہوا تھا۔

پولیس نے راج کندرا کے لیے بتایا کہ ہم نے راج کندرا کو اس کیس میں 19 جولائی کو گرفتار کرلیا ہے اور ہمارے پاس کافی ثبوت موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف بھارتی اداکارہ ہراسانی کا شکار
بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر کے باوجود ہالی ووڈ میں ناکامیوں کا سامنا کیا، پریانکا چوپڑا
زندیا اور ٹام ہالینڈ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں؟
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار اچانک لاپتہ
کترینہ کیف نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی؟
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر