وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے بلدیہ ٹاون کراچی دھماکے کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد نے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیرِ داخلہ نے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور لواحقین کے ساتھ اظہارِ ہمدری بھی کی۔
وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ٹرک واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات ہونی چاہیئیں، وفاقی ادارے سندھ حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرینگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News