Advertisement
Advertisement
Advertisement

رہائشی ویزا رکھنے والے دبئی میں داخلے کے اہل ہوں گے، نئی ہدایات جاری

Now Reading:

رہائشی ویزا رکھنے والے دبئی میں داخلے کے اہل ہوں گے، نئی ہدایات جاری

متحدہ عرب امارات نے سفری ضوابط پر نظرثانی کرتے ہوئے رہائشی ویزہ رکھنے والے پاکستان سمیت چھ ملکوں کے شہریوں کے لیے کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کی شرط ختم کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی نے اپنا رہائشی ویزارکھنے والوں کیلئے سفر کی شرائط میں نرمی کردی ہے، اس حوالے سے دبئی میں داخلے کیلئے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

دبئی ایئرپورٹ حکام کے مطابق جس کے تحت  پاکستان، انڈیا، سری لنکا، نیپال، نائجیریا اور یوگنڈا کے شہریوں کو امارات میں داخلے کے لیے کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

دبئی ایئرپورٹ حکام کا کہنا تھا کہ  یو اے ای کا رہائشی ویزہ رکھنے والے تمام مسافر کچھ شرائط کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں، مسافروں کے پاس روانگی سے چار گھنٹے پہلے لیا گیا کووڈ 19 پی سی آر ریپڈ ٹیسٹ ہونا چاہیے۔

دبئی ایئرپورٹ حکام کامزید کہنا تھا کہ اماراتی ویکسینشن کارڈ کی شرط کے تحت پاکستان سے آنے والے صرف ان ہی مسافروں کو امارات سفر کرنے کا اجازت نامہ دیا جائے گا جنہوں نے متحدہ عرب امارات میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی دو خوارکیں لی ہوں گی جبکہ دبئی آمد پر مسافروں کو کووڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر