Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں سماجی شعبے کی ترقی میں عالمی بینک کا کردار قابل تحسین ہے،اسد عمر

Now Reading:

پاکستان میں سماجی شعبے کی ترقی میں عالمی بینک کا کردار قابل تحسین ہے،اسد عمر

وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی  اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں سماجی شعبے کی ترقی میں عالمی بینک کا کردار قابل تحسین ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی  اسد عمر سے عالمی بینک کے وفد کی ملاقات ہوئی، عالمی بینک کے وفد کی قیادت نائب صدر برائے جنوبی ایشیا ہارٹ وگ شیفر نے کی۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی بینک، دیگر اداروں کے تعاون سے ملک میں ادارہ جاتی اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ پاکستان ادارہ شماریات کی جدید خطوط پر اصلاحات کی جائیں گی ،اصلاحات سے گورنس اور خدمات کی فراہمی کے شعبوں میں بہتری آئے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ایس بی کے شماریاتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، ادارہ شماریات کو ہائی فریکوئنسی ڈیٹا جنریشن کے قابل بنایا جائے گا۔

اسد عمر نے کہا کہ پاکستان ادارہ شماریات 2023 میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کرے گا، اس معاملے میں عالمی بینک کی تکنیکی معاونت کو خوش آمدید کہا جائے گا۔

Advertisement

ملاقات میں نائب صدر عالمی بینک ہاٹ وگ شیفر کا کہنا تھا کہ   عالمی بینک ویکسین کی خریداری کے لئے رکن ممالک سے تعاون جاری رکھے گا۔

نائب صدر عالمی بینک ہاٹ وگ شیفرکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں پالیسی اصلاحات، ترقیاتی منصوبوں پر کام بروقت مکمل ہونا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر