
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ مافیا چور کرپٹ ٹولہ ہے جس کے سربراہ عمران خان ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دو روز سے ذرائع نیب نیازی گٹھ جوڑ سے خبر آئی شہباز شریف کو راولپنڈی نیب میں طلب کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ تین اعشاریہ تین ٹریلین کے منصوبے شہباز شریف نے اپنے دور میں لگائے جس میں ایک ٹریلین کی بچت بھی ہے، تین اعشاریہ تین ٹریلین کے منصوبوں میں سے 45 لاکھ روپے کے پھول بوٹے لگانے کا الزام آ گیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ شوگر مافیا ایک اعشاریہ پانچ بلین کا نقصان شہبازشریف کے فیصلوں سے اپنے فیملی کو کیا، ایک بلین کے اندر منصوبے ملتان، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میٹرو بنائی لیکن 126 ارب روپے کے بی آر ٹی کھڈے نیب کو نظر نہیں آتے۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور کو بنجر بنا کر گند کا ڈھیر بنا دیا ہے، کہا گیا کہ شہبازشریف نے احسن اقبال کے بھائی کو ٹھیکہ دیا جو مذاق ہے، 16 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا لیکن ایک روپے کہیں نہیں لگایا، جو جتنی چینی ایل این جی اور ادویات میں چوری کرے گا اسے اتنی بڑی وزارت عہدہ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ قرضہ کمیشن بنایا تو 16 ہزار ارب کا قرضہ عمران خان نے لے لیا، ملک کو کرپشن کا بازار بنا دیا ہے اورنج ٹرین کے فیتے کاٹتے نہیں تھکتے کہتے کرپشن کی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کو وزیر اعلیٰ دیکھتے ہیں تو حیران رہ جاتے ہیں، جن منصوبوں پر ن لیگ پر احتساب کےحملے ہوئے سعد رفیق سے حمزہ شہباز تک کرپشن ثابت نہ ہو سکی، تمام کیسز فراڈ تھے کیونکہ پیچھے دروازے سے چینی آٹا ادویات کی چوری کی جا رہی تھی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ دفن ہوگیا، عمران خان صاحب آپ نیب اور ڈی جی ایل آئی اے بن جائیں، جب منصوبوں سے اے ٹی ایمز کی جیبیں بھری جاتی ہیں وہ منصوبے بند نہیں ہوتے، شہباز شریف کے ان منصوبوں سے جسے کورٹ نے شفافیت کے سرٹیفکیٹ دیئے اس پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- noon league
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- ppp
- pti
- Shahbaz Gill
- taza tareen urdu news
- today
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News