Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت نے ملک پر معاشی اور اقتصادی تباہی مسلط کر رکھی ہے، احسن اقبال

Now Reading:

حکومت نے ملک پر معاشی اور اقتصادی تباہی مسلط کر رکھی ہے، احسن اقبال
احسن اقبال

احسن اقبال تین روزہ دورہ پر چین روانہ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے ملک پر معاشی اور اقتصادی تباہی مسلط کر رکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کہتے ہیں کہ فیس نہیں کیس دیکھتا ہوں، شہباز شریف کے خلاف کیس بنایا کہ انہوں نے میرے بھائی کو نوازا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کے وسائل کو عوام کی امانت سمجھ کر خرچ کیا، اپنا گھر جلا کر عزت سے سیاست کی، عوام آپ کے جھوٹ کی اصلیت جانتی ہے، ہر فیصلے میں لکھا ہے کوئی کرپشن کا الزام نہیں، قومی امانت کو عوام کی امانت سمجھ کر پیسہ خرچ کیا، روپے کی قدر کم ہونے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ چوری ، کرپشن آپ کریں اور الزامات دوسروں پر لگائیں، چیلنج کرتا ہوں 32 روپے کی کرپشن ثابت کردیں، پچھلے 3 سالوں سے کردارکشی کی مہم چل رہی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے مزید کہا کہ ن لیگ کا دور ملکی تاریخ میں ترقی کا سنہرا دور تھا، ہر پاکستانی کی گردن میں قرض کا بوجھ ڈال دیا گیا، قرضوں کے بوجھ میں ایک ارب سے زائد کا اضافہ ہوگیا، قرضوں کے بوجھ سے کیا عوام کو کوئی ترقی ملی، عوام کو صرف مہنگائی اور بدترین مہنگائی ملی، عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے اپوزیشن کے خلاف جھوٹا کیس بنایا جاتا ہے، کل شہباز شریف کے خلاف ایک نیا الزام لگا دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں 20 سال بعد بڑی پیشرفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر