Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ کو بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے کام کرنا چاہیے، رحمان ملک

Now Reading:

امریکہ کو بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے کام کرنا چاہیے، رحمان ملک

سابق وزیرِداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ امریکہ کو بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے کام کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِداخلہ رحمان ملک نے اقلیتوں کے قومی دن پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک بار پھر امریکہ پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں جہاں مسلمان آباد ہے وہاں مغرب نے جنگ لڑی ہے ، مودی سے پوچھنے والا کوئی نہیں جو ہندوتوا نظریے پر کام کر رہا ہے ، بھارت سے مسلمان، عیسائیت و دیگر مذاہب کو ختم کیا جا رہا ہے ، امریکہ ڈو مور سے پہلے میرے سوالات کا جواب دے۔

رحمان ملک نے کہا کہ کس نے پہلی بار افغانستان پر حملہ کیا اور اس کے بعد جہادی بنائے ، اسامہ بن لادن اور اس کے ساتھیوں کی سرپرستی اور مالی اعانت کس نے کی ، داعش کو کس نے بنایا اور اس  دہشت گرد تنظیم کی مالی معاونت کے ذرائع کیا تھے؟

سابق وزیرِداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کو غیر مستحکم کرنے کے لیے عرب سپرنگ کا تصور کس نے بنایا ، نائیجیریا میں دہشت گردی کیسے پلانٹ کی گئی ، نائیجر میں بوکو حرام کی حمایت کون کر رہا ہے اور نائیجریا میں بدامنی اور دہشت گردی کون پیدا کر رہا ہے؟

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر