وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی فخر امام نے کہا کہ حکومت کپاس کی فصل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی فخر امام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کپاس کی کم پیدوار ہوئی ، کپاس کی پیداوار میں کمی کی وجہ موسمی حالات اور سفید مکھی تھی۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال کپاس کی فصل بہتر ہے ، کپاس میں ہم بھارت سے آگے تھے اب پیچھے ہیں ، کپاس کی تحقیق اور اداروں پر خصوصی توجہ دیں گے ، زرعی تعلیمی اداروں کے نصاب اور تحقیق میں بہتری لائیں گے ، کاشتکاروں کو مزید سبسڈی دینے کے بارے میں سوچ رہے ہیں ، وفاقی حکومت نے اربوں روپے زرعی سبسڈی کی مد میں جاری کر دیے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی فخر امام نے کہا کہ بارہ ایکڑ سے کم کاشتکار کو ہر چھ ماہ بعد شخصی ضمانت پر قرض فراہم کریں گے ، کوشش ہے کہ ہم کاشکاروں کو سہولیات فراہم کرسکیں ، ہمیں اپنے زرعی تعلیمی اداروں میں ریسرچ پر کام کرنا ہو گا ، کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکار کو سہولت فراہم کر رہے ہیں ، اس مرتبہ گندم کا بحران نہیں ہو گا۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- حکومت کپاس کی فصل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ، فخر امام
- فخر امام
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News