Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب حکومت نے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے بہترین اقدامات کیے ہیں ، عبدالرزاق داؤد

Now Reading:

پنجاب حکومت نے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے بہترین اقدامات کیے ہیں ، عبدالرزاق داؤد
عبدالرزاق داؤد

روایتی مارکیٹ میں پاکستانی برآمدات 32 فیصد جب کہ غیر روایتی مارکیٹ میں برآمدات میں 81 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے بہترین اقدامات کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صنعت کاروں کو سہولتوں کی فراہمی، صنعتی زونز کی کالونائزیشن ، سیالکوٹ میں انڈسٹریل اسٹیٹ اور ایکسپوسینٹر کے قیام، قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ کو لنک کرنے کیلئے موٹر وے پر انٹرچینج کی تعمیر، پیڈمک کے انکم ٹیکس ریفنڈ،صنعتی زونز میں گیس اوربجلی کی فراہمی کے مسائل کا جائزہ لیاگیا۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ صنعتی مراکز کی کالونائزیشن کے عمل کو تیز کرنے کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی ، صنعتی زونز میں بجلی اور گیس کی فراہمی اور صنعت کاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ، وفاقی سرمایہ کاری بورڈ اور پنجاب سرمایہ کاری بورڈ مل کر صنعت کارو ں کیلئے ون ونڈو سروس کی سہولت کی فراہمی کا لائحہ عمل طے کریں۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے صنعت کاروں کے مسائل ترجیحی بنیادو ں پر حل کیے جارہے ہیں ، ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر ایکسپوسینٹر کا قیام ضروری ہے ، صنعت کاری کے عمل کو تیز کرکے ہی روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں ،  پنجاب حکومت صنعتی زونز کی سو فیصد آباد کاری یقینی بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری صنعت و تجارت واصف خورشید،چیئرمین پیڈمک سید نبیل ہاشمی، چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر