
آئی جی پنجاب راؤ سردار نے ملتان میں پولیس کے مبینہ نجی ٹارچر سیل کی خبر کا نوٹس لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار نے معاملے کی انکوائری کے بعد ذمہ داران کے خلاف فوری قانونی و محکمانہ کارروائی کا حکم جا ری کر دیا ہے۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز کرنے والوں کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ئی جی پنجاب راؤ سردار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دفتروں میں نہیں باہر جا کر کام کریں گے ، تفتیشی افسران کو تربیت دیں گے ، تفتیشی افسر کی کارکردگی بہتر بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امن وامان کاقیام اولین ترجیح ہوگی ، کوشش ہے افسران کے درمیان فاصلوں کو کم کیا جائے ، کوشش کریں گے ایک ٹیم بن کر کام کریں ، کام کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ، جو کام ایمانداری سے کرےگا وہی رہےگا۔
راؤ سردار نے کہا کہ تمام محکموں کےساتھ ملکرقبضہ گروپ کاخاتمہ کرینگے ، جھوٹی ایف آئی آرکرانےوالوں کےخلاف کارروائی ہوگی ، خواتین زیادتی کیس میں ملوث مجرمان کوفوری سزادلوائی جائےگی ، پولیس اسٹیشنزمیں سب سےبڑامسئلہ رویوں کاہے ، پولیس افسرقبضہ گروپ کی معاونت کرےگاتومعاف نہیں کرینگے۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کا مشکور ہوں جنہوں نے اعتمادکیا ، ناقص تفتیش کی وجہ سے کیس پرمنفی اثر پڑتا ہے ، ناقص تفتیش کی وجہ سےبڑےبڑےمجرم بچ جاتےہیں ، ہم پراسیکیوشن کوبہترکریں گے ، پولیس میں اصلاحات پہلی ترجیح ہے ، پنجاب پولیس خواتین پرجرائم کیخلاف سخت اقدامات کریں گی ، بچوں اورخواتین کےتحفط کویقینی بنائیں گے۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- آئی جی پنجاب
- آئی جی پنجاب کا ملتان میں پولیس کے مبینہ نجی ٹارچر سیل کی خبر کا نوٹس
- بول نیوز
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News