Advertisement
Advertisement
Advertisement

زمین پر قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف ایک عام آدمی کو ریلیف مل سکے گا، وزیراعظم

Now Reading:

زمین پر قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف ایک عام آدمی کو ریلیف مل سکے گا، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زمین پر قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف ایک عام آدمی کو ریلیف مل سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ، کنسٹرکشن و ڈویلپمنٹ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان کو لاہور میں جاری کیڈاسٹرل میپنگ مشق پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام لاہور کے اراضی ریکارڈ کو جلد از جلد ڈیجیٹل کرنے کی تکمیل پر توجہ دیں۔

وفاقی وزراء نے وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ  منصوبہ ٹریک پر ہے اور 15 نومبر 2021  تک مکمل ہو جائے گا۔

اجلاس میں وزیراعظم کو وزارت ہاؤسنگ اور ورکس کے تحت مختلف ہاؤسنگ منصوبوں کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

Advertisement

اجلاس میں وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے  بتایا گیا کہ  وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس 86،323 ہاؤسنگ یونٹس تعمیر کر رہی ہے، یونٹس کی مجموعی لاگت 463 ارب  روپے ہے۔

اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت ترین ، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل ، گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر ، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ) انور علی حیدر اور دیگر متعلقہ سینئر  افسران نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر