Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پتنگ فروشی کے خلاف پولیس کی کارروائی

Now Reading:

پتنگ فروشی کے خلاف پولیس کی کارروائی

لاہور پولیس کی جانب سے پتنگ فروشی کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں خونی کھیل کے کاروبار میں ملوث ملزم یسین کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ ملزم پشاور سے مال لیکر آتا اور لاہور سمیت دیگر اضلاع میں  فروخت کرتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم یسین عرصہ دراز سے یہ خونی کھیل کا کاروبار کر رہا تھا،  ملزم کے ساتھی عمران کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ ملزم کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم کے قبضہ سے 50 ہزار سے زائد پتنگیں، 1000 چرخیاں،2230 پنے ڈور اور 4000 کچھی ڈور برآمد کرلی گئی ہے۔

Advertisement

انہوں نےبتایا کہ پتنگ فروشی کے کاروبار میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے ہرگز نہیں بچ سکیں گے، عوام الناس اس خونی کھیل کے خاتمہ کے لیے لاہور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ پتنگ بازی، پتنگ فروشی اور پتنگ سازی کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے، پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے ڈرون کیمروں کی مدد بھی جارہی ہے۔

  غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے سخت قانون سازی کی ضرورت ہے، آپ کی کٹی پتنگ کی ڈور، کسی کی زندگی کی ڈور کا خاتمہ کرسکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہری خونی کھیل کے خاتمے کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
این اے 148 ضمنی انتخابات: عوام کی سہولت کیلئے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ کمی
وزیراعلیٰ سندھ نے ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا کو معطل کردیا
وزیراعلیٰ پنجاب سے جاپانی سفیر کی ملاقات؛ سرمایہ کاری اور تجارتی امور پر تبادلہ خیال
ملتان، این اے 148میں ضمنی الیکشن، پولنگ جاری
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین مکہ مکرمہ پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر