Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس

Now Reading:

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں کابینہ کا اجلاس ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں تمام صوبائی وزراء، مشیر، اسپیشل اسسٹنٹ، چیف سیکرٹری اور متعلقہ افسران نے شرکت کی اور کابینہ کو مختلف محکموں کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ محکمہ صحت کے کل 171 منصوبے ہیں جن کیلئے 18500 ملین روپے مختص کیے ہیں، 18500 ملین روپے میں سے 1666.053 ملین روپے جاری ہوچکے ہیں جس میں 289.71 ملین روپے خرچ ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سال 36 اسکیمیں مکمل ہوجائیں گی جس کیلئے پورے فنڈز جاری کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کوویڈ اسپتال تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں قائم کرنے کے کام پر توجہ دینے کی ہدایت دی ہے۔

Advertisement

وزیر محکمہ ریوینیو مخدوم محبوب الزمان نے اجلاس میں بریفنگ دی کہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی اس سال 3 اسکیمز ہیں جن کی مالیت 175 ملین روپے ہے، بورڈ آف ریونیو کی اسکیمز میں سب رجسٹرار کے دفاتر کی تعمیر ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صوبائی وزیر گیانچند اسرانی کو مینارٹیز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ فشریز اینڈ لائیو اسٹاک کے 13 منصوبے اس سال مکمل کیے جائیں گے جس کیلئے پورے فنڈز جاری کر رہے ہیں۔

دوسری جانب صوبائی وزیر شہلا رضا کا کہنا ہے کہ وومین ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی 11 اسکیمز 320 ملین روپے سے شروع کی گئی ہیں، حکومت نے 320 ملین روپے میں سے 72.495 ملین روپے جاری کردیئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اجلاس میں بریفنگ دی کہ خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، میں نے پولیس کو بھی ہدایت دی ہے کہ خواتین، اقلیتوں اور بچوں کے خلاف کرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر