Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج لوگوں کو مہنگے داموں بھی معیاری آٹا اور چینی دستیاب نہیں ہے ، رانا مشہود احمد خان

Now Reading:

آج لوگوں کو مہنگے داموں بھی معیاری آٹا اور چینی دستیاب نہیں ہے ، رانا مشہود احمد خان

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ آج لوگوں کو مہنگے داموں بھی معیاری آٹا اور چینی دستیاب نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا مشہود احمد خان نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ریسرچ ونگ نے 2018 کے انتخابات سے پہلے اور اب عوام کے ساتھ 3 سال جھوٹ بولنے اور میڈیا سمیت عوام کی آواز روکنے پر رپورٹ تیار کی۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے ، اس حکومت کے میگا کرپشن سکینڈلز اور ان پر اداروں کی مجرمانہ خاموشی باعث حیرت ہے ، عمران خان کہتے تھے کہ اشیاء کی قیمتیں بڑھانے سے حکومت نہیں چلانی چاہیے لیکن آج مہنگائی کہاں پہنچ چکی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ افراط زر دوگنی ہو چکی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کہاں سے کہاں پہنچ چکا ہے ، ہم نے اپنے ادوار میں میگا پراجیکٹس شروع کیے تھے لیکن آج تجارتی خسارہ بڑھنے کی کوئی وجہ ہی نہیں ہے۔

رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ یہ ملک کو کس طرف لے کر جا رہے ہیں ، آج پنجاب میں 5واں چیف سیکریٹری اور 7واں آئی جی آ چکا ہے ، ہائیر ایجوکیشن کے 9 اور زراعت کے 11 سیکرٹری تبدیل ہو چکے ہیں ، اتنے لوگوں کو بدلنے کے بجائے پرچی والے ایک وزیراعلیٰ کو ہی تبدیل کر کے دیکھ لیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ آج ٹرانسفر پوسٹنگ کے ریٹ مقرر ہو چکے ہیں ، آج ملک میں گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ہے ، کے پی میں گزشتہ 9 سالوں میں کوئی ایک نیا اسپتال یا یونیورسٹی تک نہیں بنی بلکہ پہلے سے موجود اداروں میں سہولیات ختم کر دی گئی ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ آج ہم پنجاب حکومت کے 3 سالوں کا پرفارمنس آڈٹ کر رہے ہیں ، انہوں نے تمام سکالرشپس ختم کر دیے ہیں ، چین میں پڑھنے والے 7 ہزار طلبہ و طالبات کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے اور حکومت ان کے بارے میں کچھ نہیں کر رہی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر