18 سال بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریزکی تیاریاں عروج پر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم کوسربراہ مملکت سطح کی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی جبکہ نیوزی لینڈ ٹیم 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریزکھیلنے ہفتے کو چارٹر فلائٹ سے پاکستان پہنچیں گی۔
پاکستان کا منتخب اسکواڈ بدھ کو اسلام آباد میں یکجا ہوگا اور دوسرے کووڈ ٹیسٹ اور ایک روزہ آئسو لیشن کے بعد کھلاڑی عبوری کوچز ثقلین مشتاق اورعبدالرزاق کی زیرنگرانی ٹریننگ کا آغاز کرینگے۔
چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ سیزن کا بہترین آغاز ہوگا، نیوزی لینڈ نہ صرف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فاتح بلکہ ورلڈکپ 2019 کی فائنلسٹ ٹیم بھی ہے، وہ آئی سی سی کی موجودہ ورلڈٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی تیسرے نمبر پرموجود ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مہمان ٹیم کا دورہ پاکستان شائقین کرکٹ کی توجہ اپنی طرف مبذول کروانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ایک محفوظ اور پرامن ملک ہونے کی دلیل ثابت ہوگا۔
چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے یہ بھی بتایا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے ہماری درخواست پر دورے میں دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے اضافے پر آمادگی ظاہر کی ہے، سیریز میں یہ اضافہ نہ صرف دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں میں معاونت کرے گا بلکہ اس سے نیوزی لینڈ کے کرکٹرز کو پاکستان میں مزید وقت گزارنے کا موقع بھی ملے گا، جس سے وہ پاکستانی ثقافت سے روشناس ہوسکیں گے۔
واضح رہے کہ پاک کیویزون ڈے سیریزکے میچز17،19 اور 21ستمبرکو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ 25،26،29 ستمبراور یکم اور3 اکتوبرمیں ٹی ٹوئنٹی میچزقذافی اسٹیڈیم لاہورمیں شیڈول ہیں۔
مزید پڑھیں
- 18 years
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- ICC
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- NZ
- pak news urdu
- pak urdu news
- Pakistan
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- PCB
- taza tareen urdu news
- Test
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- طbol news
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News