وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ای وی ایم پرمضحکہ خیزالزامات لگائے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شبلی فراز نے فواد چوہدری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں ووٹرسیکریسی رکھی گئی ہے۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ 37 اعتراضات الیکشن کمیشن کے خلاف ہی چارج شیٹ ہے، الیکشن کمیشن نے ای وی ایم دیکھنے کی تکلیف ہی نہیں کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے الیکشن کمیشن انتخابی اصلاحات میں تعاون نہیں کررہا، الیکشن کمیشن کے37میں سے10اعتراضات ای وی ایم سے متعلق ہیں۔
شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ای وی ایم کا معاملہ 2028 تک ٹالنا چاہتا ہے لیکن ہم الیکشن کمیشن کوای وی ایم کامعاملہ نہیں ٹالنے دینگے۔
انہوں نے کہا کہ 2023کے انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہی ہونگے، کسی کی ذاتی منشا کیلئے قومی فیصلوں میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News