Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان سے 30 ٹن خوراک اور ادویات لے کر طیارہ افغانستان پہنچ گیا

Now Reading:

پاکستان سے 30 ٹن خوراک اور ادویات لے کر طیارہ افغانستان پہنچ گیا

پاکستان سے 30 ٹن خوراک اور ادویات لے کر طیارہ افغانستان پہنچ گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق کابل میں پاکستان کے سفیر اور افغان حکام نے امدادی سامان وصول کیا، جس کی تصاویرٹوئٹر پر جاری کی گئی ہیں۔

Advertisement

یادرہے گزشتہ روز پاکستان نے افغانستان کو انسانی بنیادوں پر خوراک اور ادویات بھجوانے کا فیصلہ کیا تھا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے ایک بیان میں کہا تھا کہ فضائی راستے سے فوری امداد کے بعد زمینی راستے سے امداد بھی بھجوائی جائے گی۔

ترجمان کا اس حوالے سےکہنا تھا کہ حکومت موجودہ مشکل صورتحال میں افغان بھائیوں کی امداد جاری رکھے گی، عالمی برادری بحران میں افغانستان کی انسانی بنیادوں پر امداد کیلئے کردار ادا کرے۔

عبوری افغان حکومت کے اعلان پر ردعمل میں ترجمان کا کہنا تھا امید ہے عبوری افغان حکومت ملک میں امن و سلامتی کیلئے کام کرے گی۔

واضح رہےکہ افغانستان میں حکومت قائم کرنے والے طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ ہماری پالیسی چین سے اچھے تعلقات رکھنے کی ہے۔

Advertisement

چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ امید ہے کہ مستقبل میں افغانستان کی تعمیرِ نو کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ افغانستان چین اور دیگر پڑوسی ممالک کے درمیان رابطے کا مرکز بن جائے گا۔

ترجمان طالبان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی سر زمین چین سمیت کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر