Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

Now Reading:

ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت لاہور میں انتظامی ڈھانچے کی بہتری کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات  پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب نے شرکت کی۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیےشہریوں کو  بنیادی اشیائے خوردونوش کی مناسب نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کے جا ر ہے ہیں۔

 چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے مزید کہا کہ پنجاب کے انتظامی فیصلوں میں شفافیت اور میرٹ کو مدنظر رکھا جائے گا جبکہ پنجاب میں کرپشن اور بدعنوانی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

  اس موقع پر انسپکٹر جنرل پنجاب سردار علی خان نے  وزیراعظم عمران خان کو صوبہ بھر میں  پولیس کی اصلاحی ترجیحات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس  عوام کے بنیادی مسائل اور شکایات کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

Advertisement

اجالس کی صدارت کرتے ہوئےوزیراعظم عمران خان نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں انتظامی ڈھانچے کو عوام کی سہولت کے لیے مزید موثر بنایا جائے اس کے علاوہ عوام کو اشیائے خوردنوش کی فراہمی کم قیمت پر یقینی بنایا جائے۔

 عمران خان نے خصوصی ہدایت کی کہ عوام کی پولیس سٹیشن تک رسائی اور ان کی شکایات کی فوری دادرسی کے لیے موثر میکنزم ترتیب دیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے خصوصی  طور پر زور دیا کہ پولیس  کسی بھی قسم کی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے۔

دوسری جانب لاہور میں وزیراعظم عمران خان سے پنجاب کے چیف سیکریٹری کامران علی افضل اور آئی جی راؤ سردار نے بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں گورننس کے نئے نظام اور امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان سے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کی ملاقات کے دوران  وزیر اعلیٰ عثمان بزدار  بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بانی پی ٹی آئی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
چینی وزیرخارجہ کا مالی استحکام کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ
کشمیریوں کیلئے پوری دنیا میں آواز اٹھاتے رہینگے، وزیراعظم
نیب ترامیم کیس: آرڈیننس لانے ہیں تو پھر پارلیمنٹ بند کر دیں، چیف جسٹس
کسان کیلئے 400 ملین کا پیکج لے کر آرہے ہیں، مریم نواز
کے پی حکومت کو بلاول بھٹو سے معافی مانگنی چاہیے، شرجیل میمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر