Advertisement

امریکا کے ویزےجاری؛ عمرشریف اور ان کے اہل خانہ تعاون پر وزیراعظم کے شکرگزار

عمر شریف

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہاہے کہ لیجنڈ اداکار اور کنگ آف کامیڈی عمر شریف اور ان کے اہل خانہ کو امریکا کے ویزے ایشو ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنے پیغام میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے بتایا کہ عمر شریف اپنے علاج کے لیے اہل خانہ کے ہمراہ جلد امریکا کے لیے روانہ ہوں گے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ عمر شریف اور ان کے اہل خانہ نے تعاون پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی عمر شریف صاحب کو جلد صحتیاب کرے۔

دوسری جانب اس حوالے سے سندھ حکومت کے ترجمان اورایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں عمرشریف اور ان کی فیملی کو ویزے جاری کرنے کی خوشخبری دیتے ہوئے امریکی قونصلیٹ سے اظہار تشکر کیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ عمر شریف کو لے جانے کے لیے ائیر ایمبولنس بھی کل تک کراچی پہنچ جائے گی، کچھ دیر میں عمر شریف اور ان کے اہل خانہ کو پاسپورٹ مل جائیں گے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جیسے ہی ویزے آئیں گے، عمرشریف 24 سے 36 گھنٹوں میں امریکا کا سفر کرسکیں گے۔

آرٹس کونسل کراچی میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے جواد عمر شریف کے ساتھ پریس کانفرنس کی تھی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
معاشی ماہرین نے سعودی تجارتی وفد کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیدیا
پاکستانی زرعی برآمد کنندگان نئی منڈیاں تلاش کریں، رانا تنویر
گورنر پنجاب سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
مریم نواز سے کورین سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات، اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اعادہ
وزیراعظم کی صادق خان کو لندن کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد
Next Article
Exit mobile version