Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں چھوٹے درجے کے کاروبار کو بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، خسرو بختیار

Now Reading:

پاکستان میں چھوٹے درجے کے کاروبار کو بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، خسرو بختیار
خسرو بختیار

خسرو بختیار

وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کو بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تاجیک سفیر کی وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار سے ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ستمبر میں دورہِ تاجکستان کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور تاجکستان کے مابین انڈسٹریل تعاون کے معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک میں ٹیکسٹائل، لیدر، فوڈ پروسیسنگ، ادویات اور سرجیکل کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

خسرو بختیار نے کہا کہ پاکستان میں چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کو بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، نئی ایس ایم ای پالیسی کاروباری نمو کو فروغ دے گی۔

وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار نے مزید کہا کہ تاجک و پاکستانی کاروباری کونسل کو قیام میں لایا جائے گا۔

Advertisement

دوسری جانب تاجیک سفیر نے کہا کہ انڈسٹریل تعاون معاہدہ دونوں ممالک میں تجارت بڑھانے میں معاون ثابت ہو گا، پاکستانی بزنس کمیونٹی اور کمپنیوں کو تاجکستان دورے کی دعوت دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کیڈٹ کالج پلندری کادورہ، شرکاء کا افواج پاکستان کوشاندار خراجِ تحسین
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر