Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی؛ ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ

Now Reading:

کراچی؛ ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ
لاک ڈاؤن کراچی

عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کراچی کے علاقے کورنگی کے ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کورنگی نے ہاٹ اسپاٹ ایریاز کی نشاندہی کے بعد کورنگی کے مخصوص علاقوں اور گلیوں میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کردیا ہے۔

جاری کردہ نو ٹی فکیشن کے مطابق  اسمارٹ لاک ڈاؤن دوہفتےکیلئے 23ستمبر تک نافذ العمل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق کورنگی کے علاقے یوسی دس اور ماڈل کالونی یو سی ایک میں کیسز رپورٹ ہوئے ، ڈی سی کورنگی کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ دو یوسیز میں 13 کورونا کیسز رپورٹ سامنے آنے کے بعد لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ کورنگی کے سب ڈویژن کورنگی کے یونین کونسل نمبر 10 اور ماڈل سب ڈویژن کےیونین کونسل نمبر 1 میں مائیکرواسمارٹ بھی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

Advertisement

لاک ڈاؤن ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی رپورٹ کے مطابق لگایا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے ایریاز میں کسی بھی قسم کے اجتماعات اور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی اور ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے ایریاز میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کورنگی اور اسسٹنٹ کمشنر ماڈل اپنے اپنے سب ڈویژن میں اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقے میں ایس او پیز کو لازمی فالو کروائیں۔

واضح رہے کہ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے جمعے کو بھی مارکیٹیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعے کو مارکیٹیں کھلیں گی، اب ہفتے میں صرف اتوار کو مارکیٹیں بند رہیں گی۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کیسز کی شرح میں بھی کمی آئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر