Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کی حکومت نے 3 سالوں میں 1533 اسکول اپ گریڈ کیے، عثمان بزدار

Now Reading:

پی ٹی آئی کی حکومت نے 3 سالوں میں 1533 اسکول اپ گریڈ کیے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا ہےکہ تعلیم کی بدولت ہی قومیں عروج حاصل کرتی ہیں، ماضی کی حکومت نے 5 سال میں  1330 جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تین سالوں میں 1533 اسکول اپ گریڈ کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عالمی یوم خواندگی کے موقع پرجاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ خواندگی انسان کے شعور و آگاہی کو جلا بخشتی ہے، تعلیم کی بدولت ہی قومیں عروج حاصل کرتی ہیں، حصول تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، حکومت پنجاب اس حق کو بچوں تک پہنچانے کیلئے سرگرم عمل ہے، صوبے کی تاریخ میں جامع  پنجاب اسکول ایجوکیشن پالیسی  2020 متعارف کرائی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ شرح خواندگی بڑھانے کیلئے پہلی مرتبہ ٹرانس جینڈر کی تعلیم پر توجہ دی گئی ہے، ہماری حکومت نے ملتان میں پہلا ٹرانس جینڈر اسکول قائم کیا ہے، اسکولوں میں ٹیچرز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 31 ہزار سے زائد ایس ٹی آئی بھرتی کئے جا رہے ہیں، 33 ہزار سے زائد مرد و خواتین ایجوکیٹرز کی بھرتی کا عمل جلد شروع کیا جا رہا ہے، 10 پسماندہ اضلاع کے اسکولوں میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کیلئے بھرتی کیلئے قواعد میں نرمی کی گئی ہے، ان اضلاع میں ہارڈ شپ کے تحت مقامی نوجوانوں کو بھرتی کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ رواں مالی سال میں مزید 7 ہزار اسکول اپ گریڈ کئے جائیں گے، مجموعی طور پر 27 ہزار سکول اپ گریڈ کئے جائیں گے۔

عالمی یوم خواندگی

Advertisement

دنیا بھر میں 8 ستمبر کو عالمی یوم خواندگی منایا جاتا ہے۔

اس دن کے منانے کا مقصد دنیا سے جہالت کے اندھیرے دور کرکے آنے والی نسلوں کو ایک بہتر اور روشن مستقبل کی ضمانت دینا ہے۔

بہت سے ممالک میں ہر سال خواندگی کے فروغ کے عالمی دن کی مناسبت سے مختلف پروگراموں اور سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود دنیا بھر میں لاکھوں بچے ایسے ہیں جو اسکول نہیں جاتے اور تعلیم جیسے بنیادی حق سے محروم ہیں۔

ہمارے ملک کے مختلف علاقوں میں بھی کم شرح خواندگی کی ایک بڑی وجہ تعلیم اور اس کی اہمیت کے بارے میں آگاہی نہ ہونا اور ناقص تعلیمی نظام بھی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر