
آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈزالیکشنز اور سیاسی سرگرمیوں سے کیا کورونا نہیں پھیلتا۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز پربچوں کو آزادی اورتعلیم پر پابندی حکمرانوں کی تعلیم دشمنی کا واضح ثبوت ہے۔
کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کووڈاوسط شرح6% ہونے کے باوجود تعلیمی ادارے بند کرناتعلیم دشمنی ہے اور اکثرشہروں میں شرح2% سے بھی کم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں SNC کی نئی کتابوں کی عدم دستیابی کی وجہ سےاسکولزصرف حکومت کی اپنی نااہلی وخراب کارکردگی چھپانے کے لیے بند کیے گئے ہیں۔
آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر کا کہنا رتھا کہ دنیا بھر سے پروازیں اور پناہ گزین کووڈ کا ہر نیا روپ لے کر پاکستان اتر رہے ہیں اور اسکی سزا طلبا کو تعلیم بند کرکے دی جارہی ہے۔
کاشف مرزا کا کہنا تھاکہ مسلسل تعلیمی ادارے بند کرکےپانچ کروڑ طلبا کاگذشتہ 18 ماہ سےتعلیمی نقصان کا ازالہ ناممکن ہے جبکہ تاحال 10000 سے زائد پرائیویٹ اسکولزمستقل بند ہیں اور 7لاکھ ٹیچرزپیشہ چھوڑ چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کل5کروڑ طلبا میں سے 50% طلبا تاحال واپس نہیں آئے۔
کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ تعلیم و تدریس کا سلسلہ جاری رکھا جائے، سب کچھ کھلا ہے،تعلیمی دروازے بند کرنا بنیادی آئینی حق سےانحراف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو اگربچوں کےمستقبل کااحساس ہے تواپنی الیکشن وسیاسی سرگرمیاں بندکریں۔
آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم، چیف جسٹس،آرمی چیف اورNCOC الیکشن سرگرمیاں اورغیر قانونی سیاسی اجتماعات رکوائیں۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- اسکولز
- الیکشنز
- بول نیوز
- موسم
- پھیلاتا
- کورونا
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News