شہرِ قائد میں آج بھی وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سےجاری کردہ بیان کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ طوفانی بارش سے کراچی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں طوفانی بارشوں کا الرڑ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ 30 ستمبر سے شدت اختیار کریگا۔ حالیہ بارشیں بحیرۂ عرب میں موجود سرکیولیشن کے باعث ہوں گی، طوفان ’گلاب‘ کمزور ہو کر ہوا کے کم دباؤ کی صورت اختیار کر گیا ہے۔
سرفراز کا کہنا تھا کہ ہوا کا کم دباؤ 30 ستمبر کو گجرات سے دوبارہ بحیرۂ عرب کی جانب بڑھ سکتا ہے، بحیرۂ عرب میں جانے پر یہ دوبارہ شدت اختیار کر سکتا ہے۔ ہوا کا یہ کم دباؤ اومان کی جانب بڑھتے ہوئے کراچی اور بلوچستان کے سمندر کے قریب سے گزرے گا۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کراچی میں آج سے 2 اکتوبر کے دوران تیز بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے مزید کہا کہ طوفانی بارش سے کراچی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News