Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، ٹریننگ سیشن کا آغاز آج سے ہوگا

Now Reading:

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، ٹریننگ سیشن کا آغاز آج سے ہوگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی  ٹیمیں آج شام ساڑھے چار بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کا آغاز کرینگی۔

تفصیلات کے مطابق ون ڈے سیریز سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ اسکواڈز میں شامل تمام ارکان اور  سیریز کیلئے اعلان کردہ میچ آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں ،جس کے بعد دونوں ٹیمیں آج پیر کو شام ساڑھے4 بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی جبکہ پریکٹس سیشن 3 گھنٹے کا ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 19 اور آخری میچ 21 ستمبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور ون ڈے سیریز کے بعد نیوزی لینڈ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے لاہور روانہ ہو گی۔

یاد رہے کہ ہفتے کے روز قومی کرکٹ ٹیم کے انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں ٹیم وائٹ نے  35اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 267رنز بنائے تھے،  کپتان شاداب خان کی 42گیندوں پر جارحانہ 96رنز کی اننگز، فخر زمان 72، افتخار احمد 53رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔

 اسکے علاوہ عثمان قادر کی 2وکٹیں  جواب میں بابر اعظم کی ٹیم گرین کو صرف 24اوورز ہی مل سکے تھے ، بابر اعظم نے  81رنز کی بدولت 3وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے تھے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیاکپ 2025؛ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم
ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر