Advertisement
Advertisement
Advertisement

پارسائی کا لبادہ اوڑھے شاہد خاقان عباسی منافقت کی اعلیٰ مثال ہیں، ڈاکٹر شہباز گِل

Now Reading:

پارسائی کا لبادہ اوڑھے شاہد خاقان عباسی منافقت کی اعلیٰ مثال ہیں، ڈاکٹر شہباز گِل

 وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ پارسائی کا لبادہ اوڑھے شاہد خاقان عباسی منافقت کی اعلیٰ مثال ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شہباز گِل نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی سمیت تمام درباری کی گئی کرپشن کا جواب دینے سے قاصر ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں کیمرے لگائے تو نااہل شریف اور درباری منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، یہ لوگ ایل این جی کے حوالے سے پروپیگنڈہ کرکے اپنے کرتوتوں کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں ایل این جی قیمت میں سینکڑوں فیصد اضافہ ہوا ہے،  سپاٹ خریداری ہمیشہ عالمی مارکیٹ کے ریٹ پر ہوتی ہے۔

  ڈاکٹر شہباز گِل نے یہ بھی کہا کہ نااہلوں کا وہ دور ختم ہوا جب ملک تباہی کے دہانے پر تھا،اب وزیراعظم  عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ درباری گھٹیا سیاست کے بجائے ملک کو ترقی کرتا دیکھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر