Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں وفاقی حکومت کے منصوبے مکمل ہونے جارہے ہیں، حلیم عادل شیخ

Now Reading:

کراچی میں وفاقی حکومت کے منصوبے مکمل ہونے جارہے ہیں، حلیم عادل شیخ
حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی میں وفاقی حکومت کے منصوبے مکمل ہونے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ  نے اپنے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ رجسٹری میں کراچی کے بارے میں سماعت ہوئی ہے، سندھ حکومت کے مؤقف پر افسوس ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے لئے 11 سو ارب میں سندھ حکومت نے ساڑے چار سو ارب خرچ کرنے تھے، وفاقی حکومت نے اپنے حصے کا کام کر لیا ہے، کراچی کے نالوں سے 11 ہزار ٹن کچرا اٹھا لیا گیا، 54 کلومیٹر کی آر سی سی وال بننی ہے، 48 کلومیٹر روڈ بنایا جارہا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ نالوں کے اردگرد بحالی کے کام میں نقصانات پر این ڈی ایم اے نے سندھ حکومت کو رقم ادا کر دی ہے، 11 سو ارب میں وفاقی حکومت نے اپنے حصے کا کام کر لیا ہے، کراچی کے تین بڑے نالے محمودآباد نالا، گجر نالا اور کورنگی کے نالوں کی صفائی مکمل ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ انکروچمنٹ متاثرین کو وفاقی حکومت کی جانب سے رقم ادا کی جاچکی ہے، سندھ حکومت نے کے ایم سی کے 500 نالے ڈی ایم سے کے 54 نالے صاف نہیں کیے ہیں، ابھی تک سندھ حکومت کہہ رہی ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے 446 ارب ملیں تو کام کریں گے، سندھ حکومت کے بیان پر کہوں گا کوئی شرم ہوتی ہے جو ان کو نہیں ہے۔

Advertisement

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کراچی میں وفاقی حکومت کے منصوبے مکمل ہونے جارہے ہیں، کے فور منصوبے کا افتتاح ہورہا ہے، 55 کلومیٹر پر فریٹ کوریڈور بننے جارہا ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے مزید کہا ہے کہ کے سی آر منصوبے کے شروعات ہورہی ہے، گرین لائن منصوبہ بھی مکمل ہوچکا ہے 40 بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر