Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دس لاکھ جوانوں کیلئے روزگار پیدا کرنا ہمارا ہدف ہے، عثمان ڈار

Now Reading:

دس لاکھ جوانوں کیلئے روزگار پیدا کرنا ہمارا ہدف ہے، عثمان ڈار

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کہ 10 لاکھ جوانوں کیلئے روزگار پیدا کرنا ہمارا ہدف ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیشنل یوتھ کونسل کی ورکشاپ میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ کیلئے عمران خان کا کامیاب جوان، نیشنل یوتھ کونسل کی شکل میں وعدہ تھا، عمران خان پاکستان کے نوجوانوں کو بااختیار کرنے کا موقع دے رہے ہیں، نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ فریم ورک بنانے کا عمران خان نے کہا ہے، ہماری کوشش ہے کہ صوبوں کے ساتھ مل کر کام کریں۔

   عثمان ڈار نے کہا کہ صوبوں میں نوجوانوں کو مواقع کے حوالے سے تحفظات پائے جاتے ہیں، کامیاب جوان پروگرام میں نوجوانوں نے روزگار کی نشاندہی کی، دنیا میں کسی حکومت کیلئے 20 لاکھ سالانہ سرکاری نوکریاں پیدا کرنا آسان نہیں ہے، ہم پرائیویٹ سیکٹر کو سپورٹ اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روزگار کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام میں 100 ارب رکھا، کامیاب جوان کے 20 ارب اب تک تقسیم ہو چکے ہیں، صرف اس ایک کمپوننٹ نے 35 ہزار نوجوانوں کیلئے روزگار پیدا کیا، اسکلز کیلئے نوجوانوں نے اسکالر شپ مانگی، اسکلز کی طرف کوئی توجہ ہی نہیں دیتا، اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام میں 2 لاکھ نوجوان اسکلز کی تربیت لے چکے، 10 لاکھ جوانوں کیلئے روزگار پیدا کرنا ہمارا ہدف ہے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ نیشنل یوتھ کونسل کی شکل میں آپ نوجوانوں کی استعداد کار میں اضافہ کیا جا رہا ہے، ہم چاہتے ہیں نوجوانوں کی ترقی میں تمام رکاوٹیں دور کریں، نیشنل یوتھ کونسل کو ای ووٹنگ کے ذریعے اب تشکیل دیا جائے گا، کامیاب جوان کے اسپورٹس کے کمپوننٹ کو جلد لانچ کریں گے، نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی فٹنس ضروری ہے، کامیاب جوان مرکز یونیورسٹیوں میں بنایا جائے گا جہاں کیریئر کونسلنگ کی جائے گی۔

Advertisement

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان یوتھ اولمپک، کامیاب جوان ٹیلنٹ شروع کرنے جا رہے ہیں، کامیاب جوان کے پلیٹ فارم سے ہم ہیروز پیدا کریں گے، آئی ٹی سیکٹر میں کامیاب جوان انوویشن کا آغاز بھی کریں گے، گرین یوتھ موومنٹ کا آغاز پورے پاکستان میں کریں گے، ہم یوتھ کو بھی بلین ٹری سونامی میں شامل کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حریت رہنماؤں کی جانب سے آزاد کشمیر کی صورت حال قابو پانے پر وزیر اعظم کو خراج تحسین
شناختی کارڈ بنوانے والے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری
طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گل کے درمیان لڑائی کی وجہ سامنے آگئی
آئی ایم ایف کا غربت کے خاتمے کے پروگرامز میں توسیع کا مطالبہ
بانی پی ٹی آئی کی تصویر کس نے لیک کی، تعین کرلیا گیا
چینی وزیرخارجہ کا مالی استحکام کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر