Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں پولیو مہم کا آغاز 20 ستمبر سے ہوگا

Now Reading:

پنجاب میں پولیو مہم کا آغاز 20 ستمبر سے ہوگا
پولیو وائرس

صوبہ پنجاب میں پولیو مہم کا آغاز 20 ستمبرسے کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں پولیو ٹیموں کی تربیت تکمیل کے مراحل میں ہے، پولیو ٹیموں کی تربیت قومی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں کی جا رہی ہے۔

پنجاب پولیو پروگرام سربراہ سندس ارشاد کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم کا انعقاد پنجاب کے تمام ضلعوں میں کیا جا رہا ہے، تمام پولیو ورکرز کو کووڈ 19 ایس او پیز پر خصوصی تربیت دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ مہم میں ایک کروڑ 68 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے ، پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے مثبت آثار ہیں۔

 سندس ارشاد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اس سال پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے کیونکہ مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تعداد میں واضح کمی آئی ہے۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ وائرس کو ختم کرنے کے لیے ہر بچے کو قطرے پلانا انتہائی ضروری ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ پنجاب سے پہلے صوبہ سندھ میں بھی پولیو پہم کامیابی سے مکمل ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر