اکثر انٹرویوز میں جھوٹ بول دیتی ہوں، ماہرہ خان کا انکشاف

اریبہ نثارویب ایڈیٹر

26th Sep, 2021. 10:13 pm

پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے اہم انکشاف کیا ہے کہ وہ اکثر انٹرویوز کے دوران جھوٹ بول دیتی ہیں۔

گزشتہ دنوں ماہرہ خان اور فواد خان کے ڈرامے ’ہمسفر’ کے 10 سال مکمل ہونے پر ماہرہ نے ٹوئٹر پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا تھا۔

تاہم ایک صارف نے ماہرہ خان سے سوال کیا کہ ’کوئی بھی چیز جو آپ سب سے زیادہ ناپسند کرتے ہیں لیکن پھر بھی کرتی ہیں؟‘

صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ’میں جھوٹ بولنا پسند نہیں کرتی لیکن بعض اوقات، میں انٹرویوز میں جھوٹ بول دیتی ہوں۔‘

یہ ڈرامہ فرحت اشتیاق کے ناول پر مبنی تھا۔

جبکہ اِس ڈرامے کے ہدایت کار سرمد کھوسٹ تھے اور اِس ڈرامے کی کہانی ایک شادی شدہ جوڑے کے گِرد گھومتی ہے۔

اس ڈرامے کے نمایاں کرداروں میں ماہرہ خان، فواد افضل خان، عتیقہ اوڈھو، نوین وقار، نور حسن، سارہ کشف، بہروز سبزواری اور حنا خواجہ بیات شامل تھے۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ 10 سال قبل 2011 میں ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

Adsence 300X250