سکھر آئی بی اے ٹیسٹنگ سروسز کے تحت محکمہ تعلیم سندھ کے اساتذہ کی بھرتیوں کے ٹیسٹ کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سکھر آئی بی اے ٹیسٹنگ سروسز کے تحت محکمہ تعلیم سندھ کے اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے مرحلہ وار ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں ، پہلے مرحلے میں جونیئر اسکول ٹیچر کی بھرتیوں کے لیے ٹیسٹ کا آغاز آج سے ہو رہا ہے ، جونیئر اسکول ٹیچر کی بھرتیوں کے ٹیسٹ کا سلسلہ 13 ستمبر سے 19 ستمبر تک جاری رہے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے اضلاع میں جے ای ایس ٹی بھرتیوں کے ٹیسٹ کا سلسلہ 16 ستمبر تک جاری رہے گا جبکہ بھرتیوں کے ٹیسٹ کے لیے این ای ڈی یونیورسٹی میں امتحانی مرکز قائم کیا گیا ہے۔
وائس چانسلر سکھر آئی بی اے سید میر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میں صبح 7:30 بجے رپورٹنگ ٹائم ہے جبکہ صوبے بھر کے 6 ڈویزنل سینٹرز لاڑکانہ،سکھر، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص،حیدرآباد اور کراچی میں سینٹرز قائم کیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ امیدواران اصلی شناختی کارڈ کے بغیر ٹیسٹ سینٹر میں داخلا نہیں ہوسکے گے، امیدواران سے گذارش ہے کہ وہ اپنے موبائل فونز لیکر نہ آئیں۔
وائس چانسلر سکھر آئی بی اے سید میر محمد شاہ کا مزید کہنا تھا کہ 100 منٹ کا ٹیسٹ ہوگا، آج شام تک ہی جوابات جاری کر دیے جائیں گے اور 48 گھنٹوں میں اسکا نتیجہ بھی جاری کر دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جوابی کاپی میں امیدوار کا نام اور تصویر ہوگی، جوابی امتحانی کی کاربان کاپی امیدواران ساتھ لیکر جائیں گے جبکہ اصل امتحانی کاپی ادارے کے پاس ہی رہے گی۔
سید میر محمد شاہ نے یہ بھی بتایا کہ ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کو مخصوص کوڈ ملے گا جس کی مدد سے اپنا نتیجہ خود دیکھ سکے گے کہ اس نے کتنے سوالوں کے درست جواب دیے ہیں اور کسی اور کی جگہ ٹیسٹ دینے والے امیدوار یہ یاد رکھیں کہ جعل سازی کی سزا تین سال قید ہے۔
واضح رہے کہ مجموعی طور پر بھرتیوں کے لیے 3 لاکھ 86 ہزار سے زائد امیدوار ٹیسٹ دیں گے جن میں سے 46 ہزار 5 سو 49 اساتذہ کو بھرتی کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- Education
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- Sindh
- taza tareen urdu news
- Test
- today
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- طbol news
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News