
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین ٹام بلینڈل کا کہنا ہے کہ محدود طرز کی کرکٹ میں پاکستان کبھی بھی آسان حریف نہیں رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹام بلینڈل، ڈگ بریسویل اور بلیئر ٹکنر پہلی مرتبہ دورہ پاکستان کے لیے پرجوش ہیں اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا ، سنا ہے کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے، جہاں کرکٹ کھیلنے کے منتظر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایک طویل عرصہ اپنی ہوم کرکٹ بیرون ملک کھیلی جو بہت افسوسناک تھا تاہم اب انہیں ایک مرتبہ پھر اپنے ہوم گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے جو بہت خوش آئند ہے۔
ٹام بلینڈل کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم فی الحال خالی اسٹیڈیمز میں میچز کھیل رہی ہے تاہم انہیں خوشی ہے کہ پاکستان میں وہ فینز کی موجودگی میں کرکٹ کھیلیں گے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا 18 سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے، جہاں شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے تو وہیں مہمان اسکواڈ میں شامل کھلاڑی بھی پہلی مرتبہ پاکستانی سرزمین پر کرکٹ کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اب 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچزپر مشتمل سیریز کھیلنے 11 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی، دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے 3 میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 25 ستمبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوں گے۔
مزید پڑھیں
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- cricket
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- NZ
- pak
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- Team
- today
- TOM BLUNDELL
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- طbol news
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News