Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہزاد اکبر مکمل طور پر جھوٹ سے کام لے رہے ہیں، عطا تارڑ

Now Reading:

شہزاد اکبر مکمل طور پر جھوٹ سے کام لے رہے ہیں، عطا تارڑ
عطااللہ تارڑ

مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر مکمل طور پر جھوٹ سے کام لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطااللہ تارڑ نے شہزاد اکبر کے ٹوئٹ کے جواب میں مشیر احتساب کے دفتر سے این سی اے کو لکھا گیا خط جاری کردیا ہے۔

عطاللہ تارڈ نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر مکمل طور پر جھوٹ سے کام لے رہے ہیں اور آپ خفت مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تین سالوں سے جھوٹے، بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگائے، یہ ہے وہ اے آر یو کا خط جو آپ ہی کے دفتر سے 11 دسمبر 2019 کو جاری ہوا تھا۔

عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ، کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے تمام الزامات کو برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی اور برطانیہ کی عدالت نے رد کردیا، 20 ماہ پر محیط تحقیقات بند کردی گئی ہیں۔

Advertisement

مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطااللہ تارڑ نے مزید کہا ہے کہ برطانوی ایجنسی نے شہباز شریف اور سلیمان کو الزامات سے بری کردیا، آپ اب بھی جھوٹ سے باز نہیں آئے، شرم تم کو مگر نہیں آتی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ واحتساب شہزاد اکبر نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ شہباز شریف اور ان کے خاندان کی منی لانڈرنگ کیس میں بریت نہیں ہوئی، کیوں کہ کوئی ٹرائل تھا ہی نہیں جو بریت ہوتی۔

 ان کا کہنا تھا کہ نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے سلیمان شہباز اور ان کے خاندان کے کچھ افراد کے خلاف تحقیقات ایسیٹ ریکوری یونٹ یا نیب کی درخواست پر شروع نہیں کی گئی تھیں۔

 شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ برطانوی حکام نے 2019 کے کچھ فنڈز کو مشکوک قرار دے کر تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور ان مشکوک فنڈز پر برطانوی حکام نے کورٹ سے فریزنگ آرڈر حاصل کر رکھا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل کرائم ایجنسی نے خود تحقیقات روک کر فنڈز ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا لیکن ریلیز آرڈر کا مطلب یہ نہیں کہ فنڈز جائز ذرائع سے وصول ہوئے تھے۔ انہوں نے مزید لکھا تھا کہ سلمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں لاہور کی عدالت سے مفرور ہیں۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس یونیفارم پہننے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا
کراچی کے نوجوان میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں ہوشربا اضافہ
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہنا ایک علامتی عمل ہے، ملک احمد خان
چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخاب، آئین کی خلاف ورزی پر کارروائی کیلئے درخواست پہلے سے زیرسماعت کیس کیساتھ یکجا
پنجاب حکومت کا سموگ کے خاتمے کیلئے بڑا فیصلہ
خیبرپختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 28 اپریل کو ہوں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر