Advertisement
Advertisement
Advertisement

ورلڈکپ 2023 میں براہ راست شرکت، جنوبی افریقا کیلئے مشکلات بڑھ گئیں

Now Reading:

ورلڈکپ 2023 میں براہ راست شرکت، جنوبی افریقا کیلئے مشکلات بڑھ گئیں

ورلڈکپ 2023 میں براہ راست شرکت کرنے کے لیے جنوبی افریقا کیلئے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف شکست کے بعد جنوبی افریقا کی ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کی فہرست سے باہر ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کو آف اسپنر مہیش تھیکشنا کی شاندار بولنگ کی وجہ سے سری لنکا نے تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل جیت کر 3 میچوں کی سیریز جیت لی ہے، اس جیت کے ساتھ سری لنکن ٹیم 19ماہ میں پہلی مرتبہ ایک روزہ بین الاقوامی سیریز جیتے میں کامیاب ہوئی اور اسے ون ڈے سپر لیگ میں 10 اہم پوائنٹس حاصل ہوئے جس سے وہ پانچویں نمبر پر چلی گئی ہے۔

 اس ناکامی کے بعد جنوبی افریقا کی ٹیم 2023 ورلڈکپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹاپ 8 ٹیموں سے نیچے چلی گئی ہے یعنی جنوبی افریقا نے اب تک 9 میں سے صرف 3 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ سپر لیگ ٹیبل پر نویں نمبر پر موجود ہے۔

دوسری جانب سری لنکا بھی2023 ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے سے محروم رہنے کے خطرے میں ہے کیونکہ اس نے نئی سپر لیگ میں اپنے 15 میں سے صرف 4 میچ جیتے ہیں۔

Advertisement

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پچھلے سال جولائی میں شروع ہونے والی نئی ون ڈے سپر لیگ میں دنیا کی ٹاپ 13 ٹیمیں تین سال کے دوران آٹھ تین ایک روزہ میچوں کی دو طرفہ سیریز کھیلیں گی جس کے بعد ٹاپ 7 ٹیموں کے ساتھ ایونٹ کا میزبان بھارت 2023 ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرے گا ، اس کا مطلب یہ ہے کہ نیچے کی پانچ ٹیمیں جن میں کچھ ٹیسٹ کھیلنے والی بڑی ٹیمیں بھی شامل ہوں گی، 2023 میں سیکنڈری کوالیفائر ٹورنامنٹ کھیلنے پر مجبور ہوں گے۔

 اس کے ساتھ ساتھ اس کوالیفائر ٹورنامنٹ کے نتائج کسی بڑی ٹیم کو ایک روزہ کرکٹ کے دوسرے درجے میں بھی پہنچا سکتے ہیں جس کا مطلب یہ ہو گا کہ وہ ٹیم اگلی سپر لیگ سے بھی باہر ہو جائے گی۔

واضح  رہے کہ غیر متوازی شیڈول اور عالمی وباء کے باعث کئی سیریز ملتوی ہونے کی وجہ سے ابھی یہ طے کرنا مشکل ہے کہ مارچ 2023 میں سپر لیگ کے ختم ہونے تک کون سی ٹیمیں ٹاپ 8 سے باہر ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں تاہم سری لنکا، جنوبی افریقا، آئرلینڈ اور زمبابوے کی جیت کی اوسط بدترین ہے جبکہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز نے بھی اب تک جیتنے سے زیادہ میچ ہارے ہیں۔

یاد رہے کہ  جنوبی افریقا کو ابھی بنگلا دیش، انگلینڈ اور نیدرلینڈز کی میزبانی جب کہ آسٹریلیا اور بھارت کے دورے کرنا ہے جن کے نتائج اس کی پوزیشن کو بہتر کر سکتے ہیں جبکہ سری لنکا کو سپر لیگ کے اختتام سے قبل افغانستان، زمبابوے اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچز کھیلنے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر