Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم مستقبل میں بھی عراق کے ساتھ مکمل تعاون کے منتظر ہیں، علی زیدی

Now Reading:

ہم مستقبل میں بھی عراق کے ساتھ مکمل تعاون کے منتظر ہیں، علی زیدی

وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی کا کہنا ہے کہ ہم مستقبل میں بھی عراق کے ساتھ مکمل تعاون کے منتظر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی سے جمہوریہ عراق کے سفیر جناب حامد عباس لفٹا کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور عراق کے برادرانہ تعلقات کے بارے میں گفتگو کی گئی۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ ہر سال پاکستان سے ہزاروں زائرین عراق میں مقدس مقامات کی زیارت کرتے ہیں، ہم مستقبل میں بھی عراق کے ساتھ مکمل تعاون کے منتظر ہیں۔

ملاقات میں علی زیدی نے آئی ایم او کے آئندہ انتخابات میں پاکستان کی حمایت پر سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کم آمدنی اور غریب زائرین کے لیے اپنے وژن اور پاکستان سے عراق تک جہاز چلانے کا ارادہ کیا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب عراق کے سفیر جناب حامد عباس لفٹا نے اس سلسلے میں مکمل سہولت کی یقین دہانی کروائی ہے۔

واضح رہے کہ ملاقات میں پاکستان اور عراق کے مابین ایک مفاہمت نامے پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تحریک انصاف کو 28 اپریل کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں مل سکی
پاکستان اور ایران کا غزہ پر یکساں موقف ہے، ترجمان دفتر خارجہ
‘مریم نواز نے یونیفارم پہن کر پولیس کے وقار میں اضافہ کیا’
معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ہوگا، وزیراعظم کا کابینہ اجلاس سے خطاب
وزیر اعلیٰ پنجاب کا غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف ایکشن
وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس یونیفارم پہننے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر