Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان پر امن افغانستان چاہتا ہے، وزیراعظم

Now Reading:

پاکستان پر امن افغانستان چاہتا ہے، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان پر امن اور مستحکم افغانستان چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ایس سی او کی سائیڈلائن پر دوشنبے میں ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

Advertisement

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، معاشی میدان اور تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی جبکہ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، خطے اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے انتخابات میں کامیابی پر ایرانی صدر کو مبارکباد دی جبکہ وزیراعظم نے پاکستان کی معاشی سیکیورٹی ایجنڈا سے بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا جبکہ وزیراعظم نے کشمیر تنازعے پر ایران کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا بھی کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایرانی حمایت کشمیری عوام میں حق خودارادیت کے لیے جذبہ کی علامت ہے، پاکستان ایران کے ساتھ دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تاجکستان مشترکہ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریب کا مقصد پاکستان تاجکستان کے تاجروں سے مخاطب ہونا ہے ، فورم کا مقصد دونوں ممالک کے کاروباری روابط بڑھانا ہے۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تاجکستان آکر خوشی ہوئی ، پاکستانی کاروباری طبقے کیلئےآسانیاں پیداکررہےہیں ، بدقسمتی سے پاکستان میں بجلی مہنگی ہے ، توانائی کے منصوبے کاسا1000کی جلد تکمیل چاہتے ہیں ، افغانستان میں امن خطے کیلئے اہم ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی  قازقستان کے صدر سے ملاقات دوشنبے میں ایس سی او کی سائیڈلائن پر ہوئی اور دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی تاجک ہم منصب سے بھی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اس مو قع پر افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد ہے وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پرتاجکستان پہنچ گئے ہیں، دورے کے دوران وزیر اعظم 20 ویں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت اور پاکستان تاجکستان بزنس فورم کے پہلے اجلاس کا افتتاح کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر