Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی نیوی کا شہر ہے، وزیراعلیٰ سندھ

Now Reading:

کراچی نیوی کا شہر ہے، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی نیوی کا شہر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے جرمن نیوی کے جہاز فریگیٹ بیئرن کے وفد کی ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات ، کورونا کی صورتحال، تجارت و ثقافت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ کے روایتی تحائف جس میں اجرک ، ٹوپی ، کھیس وغیرہ مہمانوں کو پیش کئے۔

ذرائع کے مطابق جرمن پاکستان کے 70 سالہ دو طرفہ تعلقات کی جشن کے سلسلے میں جہاز کراچی پورٹ پر آیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے وفد کو سندھ میں خوش آمدید کہا۔

 جہاز کے وفد کی سربراہی جرمنی کے پاکستان میں سفیر برنہارڈ شلاگیک کر رہے ہیں جبکہ وفد میں جرمن قونصل جنرل ہولگر زیگلر، ملٹری اتاشی کرنل مائیکل نوتھ، کمانڈر افسر بیئرین شپ ٹیلو کالسکی اور دیگر نیوی افسران شامل ہیں۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں تمام صوبائی وزراء، مشیر، اسپیشل اسسٹنٹ، چیف سیکرٹری اور متعلقہ افسران نے کابینہ کو مختلف محکموں کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی ۔

اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ محکمہ صحت کے کل 171 منصوبے ہیں جن کیلئے 18500 ملین روپے مختص کیے ہیں، 18500 ملین روپے میں سے 1666.053 ملین روپے جاری ہوچکے ہیں جس میں 289.71 ملین روپے خرچ ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
زمبابوے کو رواں سال کے آخر تک پہلے سپر مشاق طیارے کی فراہمی متوقع
’’سگریٹ، دیگرغیرضروری اشیا پرٹیکسزکی شرح میں اضافہ پاکستانی معیشت کیلئےضروری ہے‘‘
بول نیوزنےرواں مالی سال کےترقیاتی اخراجات کی تفصیلات حاصل کرلیں
پاکستان کے معاشی استحکام کے آثار مضبوط ہیں، آئی ایم ایف نے رپورٹ جاری کردی
کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے 24 اداروں کی نجکاری کی سفارش کردی
سردار سلیم حیدر نے گورنر پنجاب کا حلف اٹھا لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر