Advertisement
Advertisement
Advertisement

محکمہ خوراک پنجاب نے گندم جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا

Now Reading:

محکمہ خوراک پنجاب نے گندم جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا

محکمہ خوراک پنجاب نے 15 ستمبر سے گندم جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت ہر سال ماہ ستمبر میں فلور ملوں کو سستی گندم جاری کرتا ہے، رواں سال محکمہ خوراک پنجاب نے 45 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی تھی۔

ذرائع کے مطابق گندم فوڈ سیکیورٹی کے لئے خریدی گئی ہے، فلور ملز مالکان نے سستی گندم سرکاری گوداموں سے ریلیز کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ مارکیٹ میں گندم کی قیمت 2150 روپے سے 2200 روپے فی من ہے، مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کی قیمت 1140 سے 1160 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران گندم کی قیمت میں 150 روپے فی من اضافہ ہوا اور فلور ملز مالکان نے 20 کلو آٹے کی قیمت میں 110 سے 130 روپے تک اضافہ کیا۔

Advertisement

مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق نجی شعبے کے پاس 30 سے 35 لاکھ ٹن اور پنجاب حکومت کے پاس 45 لاکھ ٹن گندم موجود ہے، پنجاب میں گندم کی ماہانہ کھپت تقریباً 5 لاکھ ٹن سے قریب ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت اگر ستمبر میں گندم جاری کرتی ہے تو اپریل تک 35 لاکھ ٹن گندم کی ضرورت ہوگی۔

واضح رہے کہ محکمہ خوراک پنجاب فلور ملوں کو روزانہ 17000 ٹن جاری کرتا رہا ہے، آٹے کی قلت پر روزانہ کوٹہ 17000 سے بڑھا کر 25000 کر دیا جاتا ہے، مارکیٹ میں آٹے کی قلت نہیں ہے، گندم اور آٹے کی وافر مقدار مارکیٹ میں موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر