Advertisement
Advertisement
Advertisement

تیزرفتاری سےعوامی منصوبوں پرکام ہورہاہے ، شہبازگل

Now Reading:

تیزرفتاری سےعوامی منصوبوں پرکام ہورہاہے ، شہبازگل

شہباز گل کی عبوری ضمانت میں 26 جنوری تک توسیع

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ تیزرفتاری سےعوامی منصوبوں پرکام ہورہاہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سی بی ڈی پروجیکٹ قرضوں سےشروع نہیں کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں انگلیاں ہلاکرکہاجاتاتھااربوں روپےبچائے ، ماضی میں اتفاق فاؤنڈری اورمفتاح اسماعیل کی کینڈی لینڈنےترقی کی ، ہم نےقرضےلےکرپروجیکٹ شروع نہیں کیے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ ہم بھی قرضےلےکرعوام کوٹیکہ لگاکرپروجیکٹ شروع کرسکتےتھے ، سی بی ڈی پروجیکٹ سےآلودگی کاخاتمہ بھی کریں گے ، سی بی ڈی پروجیکٹ فیصل آباد،ملتان،راولپنڈی میں بھی شروع کرینگے۔

شہباز گل نے کہا کہ پروجیکٹ سےڈھائی لاکھ افرادکونوکریاں ملیں گی ، میٹرو،اورنج ٹرین پرسالانہ سبسڈی12ارب دینی پڑرہی ہے ، میٹرو،اورنج ٹرین پرقرضوں کی قسطیں بھی اداکررہےہیں ، عوام کو300ارب روپےکااورنج ٹرین کی صورت میں ٹیکہ نہیں لگارہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہمارےپروجیکٹ سےپنجاب حکومت کو1500ارب کامنافع ہوگا ، پروجیکٹ کےتحت21روزمیں نقشےکی منظوری دی جائےگی ، سی بی ڈی کے5پلاٹس21.58ارب میں فروخت ہوئے ، تیزرفتاری سےعوامی منصوبوں پرکام ہورہاہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پرچندماہ پہلےکام شروع کیا ، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پاکستان پروجیکٹ عوام کےفائدےکیلئےہے ، سی بی ڈی ملکی تاریخ کا پہلا پروجیکٹ ہے ، راوی سٹی ایک نیا شہر بننے جا رہاہے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں کہا تھا کہ زیراعظم عمران خان ایک ایسے پروگرام کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں جو پاکستان کی تقدیر بدلے گا ، اس پروگرام سے لوگوں کو انصاف ملے گا، عدالتوں پر بوجھ کم ہو گا اور قبضہ مافیا کا خاتمہ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر