نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملکی ایٹمی اثاثہ جات مضبوط ہاتھوں میں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خارجہ، وزیر دفاع، وزیر خزانہ ، وزیر داخلہ ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کو خطے میں ابھرتے تنازعات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے کمانڈ اور کنٹرول سسٹم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ، پاکستان کے سٹریٹجک اثاثوں کی سیکورٹی کے لیے اقدامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان ذمہ دار نیوکلیئر ملک ہے ، پاکستان عالمی نیوکلیئر ، عدم پھیلاؤ اور نیوکلیئر سیکورٹی کی بہتری کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہوئے بنا خطے میں استحکام کے لیے تمام اقدامات کرے گا ، ملکی ایٹمی اثاثہ جات مضبوط ہاتھوں میں ہیں ، این سی اے کو علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان علاقائی امن کے لیے کوششیں جاری رکھے گا ، پاکستان خطے میں اسلحے کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتا۔
اعلامیے کے مطابق این سی اے نے افواج کی پیشہ وارانہ تربیت اور تیاریوں کو سراہا ، این سی اے نے پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- ملکی ایٹمی اثاثہ جات مضبوط ہاتھوں میں ہیں، نیشنل کمانڈ اتھارٹی
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News