Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک بحریہ کے تین ریئر ایڈمرلز کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

Now Reading:

پاک بحریہ کے تین ریئر ایڈمرلز کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی
پاک بحریہ

پاک بحریہ کے تین ریئر ایڈمرلز کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ترقی پانے والوں میں وائس ایڈمرل عمران احمد، وائس ایڈمرل نوید اشرف اور وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی شامل ہیں۔

تینوں افسران پاک بحریہ میں کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں سرانجام دینے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ وائس ایڈمرل عمران احمد ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (مٹیریل)، کمانڈنٹ پاکستان نیوی انجینیئرنگ کالج اور میری ٹائم ٹیکنالوجی کمپلیکس میں ڈائریکٹر جنرل کی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وائس ایڈمرل عمران احمد اس وقت ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (پراجیکٹس) کے عہدے پر تعینات ہیں۔

Advertisement

وائس ایڈمرل نوید اشرف کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی، ڈپٹی پریذیڈنٹ نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی اسلام آباد، ڈائریکٹر جنرل (C4I)، نیول سیکرٹری اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ایڈمن) کی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔

علاوہ ازیں وائس ایڈمرل نوید اشرف اس وقت کمانڈر پاکستان فلیٹ کے عہدے پر تعینات ہیں۔

وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کمانڈر پاکستان فلیٹ کے چیف اسٹاف آفیسر، چیف آف دی نیول اسٹاف کے پرنسپل سیکرٹری اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) کے ساتھ ساتھ وزارت دفاع میں اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی اس وقت کمانڈر کراچی کے عہدے پر تعینات ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
مغربی سرحد پر کشیدگی ، وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا ، اہم فیصلے متوقع
پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرت آج ہونگے، طالبان رجیم کی تصدیق
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اصلاحاتی اقدامات کا عالمی اعتراف ہے، وزیرِ خزانہ
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر