Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں تیز بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہےگا؟محکمہ مو سمیات نے بتا دیا

Now Reading:

کراچی میں تیز بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہےگا؟محکمہ مو سمیات نے بتا دیا
بارش

کراچی میں تیز بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہےگا؟ محکمہ مو سمیات نے اس حوالے سے تفصیلات جا ری کردی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے خلیج بنگال سے ہوا کا کم دباؤ سندھ میں داخل ہو گیا ہے، جس کے باعث اندرون سندھ سمیت کراچی میں بھی بارشوں کا آغا زہو گیا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آج بھی شہرِ قائد میں بارش کا امکان ہے، دوپہر سے شہر میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگا جبکہ اس دوران گرج چمک اور آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کے مطابق بارش کا سلسلہ 11 ستمبر تک جاری رہے گا، شہر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز کراچی میں  تیز بارش

Advertisement

شہر قائد میں رات بھر تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ، جس کے بعد یونیورسٹی روڈ، نیپاچورنگی، سفاری پارک، شاہراہ فیصل اور گورا قبرستان کے قریب پانی کھڑا ہوگیاہے۔

 ذرائع کے مطابق سرجانی ٹاؤن، جوہر چورنگی، لیاقت آباد، نیوٹاؤن میں بھی یہی صورتحال ہے۔

محکمہ موسمیات نے  بارش کا سلسلہ آج دن بھر اور کل بھی جاری رہنے کی پیش گوئی کر دی ہے۔

بیشتر علاقوں میں بجلی بند

گزشتہ رات شہر کراچی  میں ہو نے والی بارش کے باعث بیشتر علاقوں  میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں احتیاطی طور پر بجلی بند کی گئی ہے، بارش کی صورت میں شہری برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کریں۔

ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش

ملک کے مختلف شہروں میں بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنڈی، اسلام آباد، پشاور اور حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

Advertisement

اس کے علاوہ مری، سرگودھا، منڈی بہاء الدین، شکرگڑھ، سوات، لوئر دیر اور مہمند میں بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔

واضح رہےکہ حیدرآباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلز کی وصولی سے روک دیا
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
ایشیا کپ 2025 : سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
اسرائیل اور بھارت کی فنڈنگ پر لندن میں اسلام مخالف ریلی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر