Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیبر پختونخوا کے شہری نے ایمانداری کی نئی مثال قائم کردی

Now Reading:

خیبر پختونخوا کے شہری نے ایمانداری کی نئی مثال قائم کردی
بی آر ٹی

پشاور : خیبر پختونخوا کے شہری نے ایمانداری کی نئی مثال قائم کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے نیاز ولی کو گزشتہ روز دوران سفر بی آر ٹی میں 19لاکھ روپے سے بھری ایک تھیلی ملی تھی، اس نے کسی بھی قسم کی لالچ کے بغیر ایمانداری کا ثبوت دیتے ہوئے 19لاکھ روپے اس کے اصل حقدار یعنی مالک کو واپس کردئیے۔

ذرائع کے مطابق شہری نیاز ولی نے لاکھوں روپے اس کے اصل مالک تک پہنچانے کےلئے اپنے نمبر سمیت ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر شئیرکی تھی ، جس کے ذریعے مالک نے اس سے رابطہ کیا۔

واضح رہےکہ گزشتہ ماہ ملتان موٹروے پولیس نے ایمانداری اور فرض شناسی کی ایک اور مثال قائم کی تھی۔

ترجمان موٹروے پولیس کا اس واقعے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ملتان سکھر موٹروے پولیس نے خاتون کا گمشدہ بیگ جس میں سونے کے زیورات بمعہ نقد رقم تھی تلاش کر کے واپس کر دیں۔

Advertisement

رحیم یار خان سے سفر کرنے والی فیملی ملتان سروس ایریا کے واش روم میں خاتون کا بیگ بھول گئی تھیں۔

موٹروے پولیس نے بیگ جس میں انگوٹھیاں اور نقدی تھا، متعلقہ فیملی کو واپس کر کے ایمانداری اور فرض شناسی کی ایک اور مثال قائم کی تھی۔

فیملی نے پیٹرولنگ آفیسر محمد رضوان اور ساجد علی کو بیگ کی گمشدگی اور اپنی پریشانی کے بارے میں اطلاع دی تھی۔

جس کی اطلاع ڈی ایس پی مسرور علی اور ایڈمن آفیسر عمران خان کو دی گئی جنہوں نے فون کر کے سروس ایریا کے واش رومز کو مقفل کروا دیا تھا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بیگ جس میں سونے کی بالیاں، انگوٹھیاں اور 10 ہزار روپے نقدی موجود تھے خاتون کے شوہر کو واپس کر دیا گیا۔

اس موقع پر موجود افراد اور متعلقہ فیملی نے موٹروے پولیس افسران کی ایمانداری اور  بروقت کارروائی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر