Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمر شریف علاج کےلئے امریکا کب روانہ ہونگے؟ اہم پیش رفت

Now Reading:

عمر شریف علاج کےلئے امریکا کب روانہ ہونگے؟ اہم پیش رفت
عمر شریف

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار و کنگ آف کامیڈی عمر شریف کو بیرون ملک منتقل کرنے کیلئے ایئرایمبولینس آج کراچی پہنچے گی۔

تفصیلات کے مطابق سی اے اے کے شعبہ ائیرٹرانسپورٹ نے اس حوالے سے  نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ امکان ہے کہ ائیر ایمبولینس آج رات 11 بجے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی، کپتان کے ہمراہ عملے کے 5 ارکان بھی پاکستان آئیں گے۔

عمرشریف کے سفری اور علاج کے دیگر اخراجات کی مد میں حکومت سندھ کی جانب سے چار کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کنگ آف کامیڈی عمر شریف کے ساتھ فیملی کا کوئی فرد ایئر ایمبولینس میں سفر نہیں کر سکے گا۔

 اسٹاپ اوور کے ایئرپورٹس پر تمام مسافروں کا ویزا ہونا ضروری ہے جبکہ مریض کو استثنیٰ حاصل ہے لہٰذا عمر شریف کے خاندان کے چاروں افراد اپنے طور پر کمرشل پرواز سے امریکا جائیں گے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق اہل خانہ میں ان کی دو بیویاں ( دیبا اور زرین) جبکہ بچوں میں  فواد اور جواد جائے گے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دل کا مرض بہت زیادہ بگڑ گیا ہے اور اگر فوری طور پر امریکہ نہ بھیجا گیا تو اوپن ہارٹ سرجری کی طرف جانا ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی فلم اسٹا ریماخان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عمر شریف کے ساتھ اپنی ایک یاد گار تصویر شیئر کی تھی  اور ساتھ کیپشن میں ان کےلئے ایک تفصیلی پیغام بھی جاری کیا۔

 فلم اسٹار نے لکھا کہ عمر شریف کا شمار برصغیر کے عظیم مزاح نگاروں میں ہوتا ہے، بلاشبہ وہ ہر دور کے ایک حقیقی لیجنڈ ہیں، ہمیشہ دوسروں کو ہنسانے اور مسکرانے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

Advertisement

ریما خان نے لکھا کہ آج یہ جان کر پریشان ہوں کہ وہ اپنی شدید بیماری کی وجہ سے درد اور تکلیف میں ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے اپنے شوہر پر فخر ہے جو عمر شریف کو علاج معالجے کیلئے امریکا لانے کے لیے کوشاں ہیں۔ ڈاکٹر سید طارق شہاب نے ہائی رسک طریقہ کار کو انجام دینے پر اتفاق کیا ہے اور امریکا منتقل کرنے کے انتظامات میں عمر شریف کے خاندان کی مدد کر رہے ہیں۔

ریما خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ میں نے ان سے درخواست کی ہے کہ عمر شریف صاحب کو اس بیماری سے صحت یاب ہونے میں ہر ممکن مدد کریں۔

Advertisement

واضح رہےکہ حکومت سندھ نے ممتاز اداکار اور نامور کامیڈین عمر شریف کے لیے ائیر ایمبولینس کا انتظام کردیا ہے۔

اس سلسلے میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ اور ایڈ منسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے یقین دہانی کرائی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی اسپتال میں زیر علاج کنگ آف کامیڈی عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر شریف نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف کو علاج کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن لے جایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاج پر آنے والے تمام اخراجات حکومت سندھ برداشت کرے گی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سرخیوں میں؛ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار
ودیا بالن کا خود سے متعلق حیران کُن انکشاف
عاصم اظہر نے تمام انسٹا پوسٹس ڈیلیٹ کیوں کی؟
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل لڑکی ڈھونڈ لی
اداکارہ ایمن خان کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
معروف اداکارہ نے خودکشی کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر